پاکستان
27 ستمبر کے مارچ کا معاملہ، پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سرگرم کارکنان نظر بند
راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے مارچ کے پیش نظر تحریک انصاف کے 100 سے زائد سرگرم کارکنان کو نظر بند کردیاگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان 30 دن کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند ہیں، کارکنان کی نظربندی کے احکامات ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر جاری کیےگئے، نظری بندی کے احکامات 3 ایم پی او کے تحت جاری کیےگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے راولپنڈی ڈویژن سے مجموعی طور پر 106 پی ٹی آئی کارکنان نظربند کیے گئے جس میں سے راولپنڈی سے 31، اٹک سے 35، چکوال سے 23، جہلم سے 13 اور واہ کینٹ سے 4 پی ٹی آئی کارکنان کو نظر بند کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے گزشتہ روز وزیر اطلاعات کے پی حکومت شفیع جان کا کہنا تھا ہم پرامن طریقے سے خیبرپختونخوا سے اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے، دیگر شہروں کے لوگ اسلام آباد نہیں آئیں گے وہ اپنے شہر بند کریں گے، خیبرپختونخوا کے ساتھ جو شہر ٹچ ہوتے ہیں وہاں کے لوگ اسلام آباد آئیں گے۔
شفیع جان کا کہنا تھا ہم اس نظام کو گرانے کے لیے آ رہے ہیں اور پوری طاقت کے ساتھ اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

