Connect with us

پاکستان

27 ستمبر کا لانگ مارچ پُر امن ہوگا، جدوجہد آئینی اور جمہوری ہوگی، اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

Opposition alliance

تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، اپوزیشن اتحاد نے سیاسی و معاشی بحران کے خاتمہ کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپوزیشن اتحاد کے اعلامیے کے مطابق 27 ستمبر کا لانگ مارچ پرامن، آئینی اور جمہوری جدوجہد ہوگی، 27 ستمبر عوامی قوت کے بل بوتے پر عوام کا حقِ حکمرانی واپس لیا جائے گا، تمام جمہوری سیاسی قوتیں ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں۔ مہنگائی، بے روزگاری، پیٹرول کی قیمتیں، امن و امان 27 ستمبر کے احتجاج کے بنیادی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اعلامیےکے مطابق اپوزیشن اتحاد نے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، بلوچستان و خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور مجوزہ 28 ویں ترمیم اور نئے صوبوں کے قیام پر مشاورت کی گئی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ غیر نمائندہ حکومت صوبوں کو توڑنے یا محض انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتی،  ایسی تجاویز فیڈریشن ، قومی وحدتوں اور وفاقی ڈھانچے کے لیے نقصان دہ ہیں، صوبوں کو اُن کے آئینی حق سے کسی ریفرینڈم یا کسی اور صورت میں قطاً محروم نہیں کیا جا سکتا، اجلاس نے خصوصاً سندھ کی موجودہ جغرافیائی و انتظامی حیثیت برقرار رکھنے پر زور دیا۔

اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے براہِ راست ملاقات اور ان کی صحت سے متعلق درست معلومات کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا، تحریک انصاف کے کارکنان کےگھروں پر چھاپے، گرفتاریاں، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی مذمت کی گئی۔ سہیل آفریدی کے دورہ پنجاب کے دوران روا رکھے گئے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق بارڈر تجارت فوری بحال کرنے، مائنز  اینڈ منرل ایکٹ کو مسترد کرنے پر اتفاق کیا گیا ، قدرتی وسائل سے متعلق فیصلوں میں متعلقہ صوبوں اور مقامی آبادی کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں ملکی سیاست، مشرق وسطیٰ میں جاری بحران اور اُس کے پاکستان پر اثرات پر گفتگو کی گئی۔

خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے مؤثر سفارتی و ثالثی کردار کی حمایت کی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Liaquat-Baloch Liaquat-Baloch
پاکستان6 گھنٹے ago

مذاکرات کا پانچواں دور ختم، لیوی کے خاتمے تک لانگ مارچ لازمی ہوگا، جماعت اسلامی کا حکومتی وفد کو جواب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی اور  حکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ختم ہو گیا جس دوران...

Putin Putin
تازہ ترین6 گھنٹے ago

آئیے امن سے رہیں ورنہ ہمیں بھی جواب دینے پر مجبور ہونا پڑےگا، پیوٹن کا یورپی رہنماؤں کو پیغام

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی صدر پیوٹن نےکہا ہےکہ روس کے یورپ کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں، ہم تعلقات...

پاکستان7 گھنٹے ago

پیٹرول ریلیف پروگرام، انٹرنیٹ سے محروم علاقوں کے پیٹرول پمپس پر میسج سے ٹوکن ریڈیم کی منظوری دیدی گئی

خصوصی فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد تیز کر دیا گیا،  وزیراعظم کی ہدایت پر قائم نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی نے انٹرنیٹ...

Chaudhry Obaidullah Chaudhry Obaidullah
پاکستان7 گھنٹے ago

تعلیمی ادارے پیرا کی ڈیجیٹل سروسز کا خیر مقدم کرتے ہیں، عبیداللہ چوہدری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز عبیداللہ چوہدری نے وفاقی وزارت تعلیم کے...

capital hospital capital hospital
پاکستان7 گھنٹے ago

کیپیٹل ہسپتال سی ڈی اے میں ڈینگی بخار کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، بچاؤ اور طبی انتظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) کیپیٹل ہسپتال، سی ڈی اے میں ڈینگی بخار کے حوالے سے ایک جامع تربیتی ورکشاپ...

Federal Government Employees Housing Authority FGEHA Federal Government Employees Housing Authority FGEHA
پاکستان7 گھنٹے ago

ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈ کے 52ویں اجلاس میں ہاؤسنگ منصوبوں اور حالیہ کامیاب نیلامی کا جائزہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس وزارتِ ہاؤسنگ و تعمیرات میں...

gold-price-today gold-price-today
پاکستان7 گھنٹے ago

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار...

Petrol Petrol
پاکستان12 گھنٹے ago

حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومنت نے پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی...

ai ai
تازہ ترین12 گھنٹے ago

مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے امریکی فوج چین کیخلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

رپورٹ تیار کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے امریکی فوج چین کیخلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ...

Hafiz Naeem Hafiz Naeem
پاکستان12 گھنٹے ago

حکومتی اخراجات 1 ٹریلین سے متجاوز، عوام سے قربانی مانگی جا رہی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت...

Trending