پاکستان
سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ کی کال، جو نہیں سمجھے گاوہ سمجھا دیا جائے گا،رانا ثنااللہ
اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی نے ہر فرد کی زندگی کو مشکل بنایا ہوا ہے، مہنگائی کی بنیادی وجہ پیٹرول کی قیمت ہے مگر یہ بات بالکل غلط ہے کہ پیٹرول کی قیمت حکومت بڑھاتی ہے۔
فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہورہی ہے، پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ امریکا، ایران جنگ ہی مہنگائی کی وجہ ہے، کیا دنیا میں کہیں مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ ہورہے ہیں؟
لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارے اندر کچھ عناصر موجود ہیں جو ایسے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ان لوگوں کو اچھے انداز میں سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ جو نہیں سمجھے گا وہ سمجھا دیا جائے گا۔
راناثنااللہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف نے جنگ رکوانے کے لئے سب سے زیادہ کوشش کی ہے، اگر کوششیں کامیاب ہوگئیں تو ایران سے ہمیں آدھی قیمت پر پیٹرول اور گیس مل سکتی ہے۔ مہنگائی سے ہر کوئی پریشان تو ہے،حکومت کوشش کررہی ہے عام آدمی کو ریلیف دے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

