پاکستان
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، پنجاب حکومت نے فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کر دی
راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق خط میں پنجاب حکومت نے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔
محکمۂ داخلہ پنجاب نے خط میں راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی بھی مانگی ہے، ان علاقوں میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی 5 اکتوبر تک مانگی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے درخواست دی ہے، معاملہ پنجاب کابینہ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف میں زیرِ بحث آیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے پنجاب اور سندھ سے 18 ہزار پولیس اہلکار مانگ لیے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس سے 16 ہزار جبکہ سندھ پولیس سے 2 ہزار اہلکار مانگے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ سے 3 ڈی آئی جیز، 7 ایس ایس پیز اور 18 ایس پیز بھی طلب کیے گئے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان7 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

