تازہ ترین
پینٹاگون ایران پر نئے حملوں کے منصوبے تیار کر رہا ہے، میزائل اور ڈرون ذخائر، توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائیگا، امریکی اخبار کی رپورٹ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ امریکی فوج ایران پر بڑے پیمانے پر حملے دوبارہ شروع کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں کے تحت تین روز تک شدید حملے کرنے کے آپشن شامل ہیں، جن میں ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر، توانائی تنصیبات اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈ مراکز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق گزشتہ ہفتےکیمپ ڈیوڈ میں نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں اعلیٰ قومی سلامتی حکام نے ان منصوبوں پر غور کیا۔
واضح رہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چند ماہ کے دوران ایران اور یمن میں حوثیوں کے خلاف بڑے فوجی آپریشنز کی پانچ تجاویز مسترد کرچکے ہیں۔
گزشتہ روز بھی امریکی صدر مڈٹرم الیکشنز سے پہلے ایران پر نئے حملے کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئےکہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت بات چیت جاری ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

