پاکستان
چوہدری محمد نواز بسراء مسلسل پانچویں مرتبہ اسلام آباد چیمبر کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کے چیئرمین منتخب
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے چوہدری محمد نواز بسراء کو مسلسل پانچویں مرتبہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز انویسٹمنٹ اینڈ فسیلیٹیشن کا چیئرمین منتخب کر لیا۔
اس موقع پر چوہدری محمد نواز بسراء نے صدر اسلام آباد چیمبر محمد ذکریا اکبر ضیاء اور نائب صدر وقاص خان سواتی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے اعتماد اور خدمت کے تسلسل کی علامت ہے۔
انہوں نے خصوصی طور پر ظفر بختاوری، سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ (UBG) اور چیئرمین ڈی واٹسن گروپ، کی مخلصانہ کاوشوں، مسلسل سرپرستی اور غیر متزلزل اعتماد پر اظہارِ تشکر کیا۔
چوہدری محمد نواز بسراء نے چوہدری مظہر تھتھال، کامران کاکاخیل، صدر جی ٹین مرکز و ایگزیکٹو ممبر اسلام آباد چیمبر، راشد طفیل، چیئرمین ویلفیئر گروپ IEAA و ایگزیکٹو ممبر اسلام آباد چیمبر، عمران بخاری، اسحاق سیال، نعمان بھٹی، سیف الرحمان، رانا قیصر شہزاد، ڈاکٹر عثمان اور دیگر احباب کی محبت، تعاون اور بھرپور حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن عزیز میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کرنے، سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنانے اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
چوہدری محمد نواز بسراء کے مطابق اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی سرمایہ کاری پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

