Connect with us

تازہ ترین

ایران کا یورینیئم افزودگی ترک کرنے اور افزودہ ذخائر حوالے کرنے سے انکار

iran

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے یورینیئم افزودہ کرنے کے اپنے حق سے دستبردار ہونے اور افزودہ یورینیئم کے ذخائر حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نے کہا ہے کہ ایران کسی صورت یورینیئم افزودہ کرنے کا عمل ترک نہیں کرے گا۔

محمد اسلامی نے کہا کہ یورینیئم کی افزودگی جوہری عمل کا ایک لازمی اور ناقابلِ علیحدگی حصہ ہے۔

ان سے پوچھا گیا کہ کیا تہران یورینیئم افزودہ کرنے کا عمل ترک کر سکتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ کسی بھی صورت میں نہیں۔

محمد اسلامی نے سوال اٹھایا کہ اگر عمل کے ابتدائی مرحلے ہی کو موجود نہ رہنے دیا جائے تو جوہری صنعت قائم رکھنے کا دعویٰ کیسے کیا جا سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ جوہری صنعت سائنسی اور تکنیکی ترقی کو آگے بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، ایران تکنیکی ترقی کے اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

سربراہ ایرانی جوہری ادارے نے ایران کے افزودہ یورینیئم کے ذخائر کسی دوسرے ملک کے حوالے کرنے کے امکان کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا معائنہ سیکیورٹی سے مشروط

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون کے حوالے سے محمد اسلامی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں نقصان پہنچنے والی جوہری تنصیبات کا معائنہ مسلسل سیکیورٹی خطرات کے باعث ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایجنسی خود جانتی ہے کہ ان تنصیبات پر بمباری کی گئی ہے اور خطرہ اب بھی برقرار ہے، ایرانی قانون سازی جوہری تنصیبات، عملے اور محققین کی سلامتی سے متعلق خدشات کے پیشِ نظر اقوامِ متحدہ کے جوہری نگرانی کے ادارے کے ساتھ تعاون پر زور دیتی ہے۔

ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے مزید کہا کہ جب تک سیکیورٹی یقینی نہیں بنائی جاتی، ظاہر ہے کہ ان کا داخلہ ممکن نہیں ہو گا، تاہم آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں نے ان جوہری تنصیبات کا دورہ کیا ہے جنہیں حملوں میں نشانہ نہیں بنایا گیا تھا لیکن انہوں نے ان معائنوں کا اعتراف نہیں کیا۔

انہوں نے ایجنسی پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایجنسی امریکا اور اسرائیل کے دباؤ میں آ کر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے بارے میں معلومات جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Saudia-Airlines-plane Saudia-Airlines-plane
تازہ ترین2 گھنٹے ago

کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملوں میں 3 سعودی شہری جاں بحق، طیارہ تباہ

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق کنگ خالد ایئرپورٹ پر دو حملوں میں 3 سعودی شہری...

US Senator US Senator
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران جنگ کے اخراجات و نقصانات چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے، امریکی سینیٹر کا پینٹاگون پر الزام

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے ایران کے خلاف جنگ کے اخراجات اور ناکامیوں کو چھپانے...

Iranian Oil Trade Iranian Oil Trade
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا کا بھارتی، اماراتی، ترک، برطانوی کمپنیز پر ایرانی تیل کی تجارت کا الزام، پابندیاں عائد

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایرانی تیل اور پیٹرو کیمیکل تجارت پر 10 اداروں، 6 افراد اور 5 بحری...

PIA PIA
تازہ ترین2 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کے لیے فضائی آپریشن معطل

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے باعث فضائی آپریشنز متاثر ہونے لگے۔ پاکستان سے سعودی...

Anmol Alias Pinky Anmol Alias Pinky
پاکستان2 گھنٹے ago

منشیات فروشی میں سہولت کاری کا کیس، 2 گواہوں نے انمول عرف پنکی کو شناخت کر لیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی پراسیکیوشن کے دو گواہوں نے منشیات فروشی میں سہولت کاری کے کیس میں ملزمہ انمول...

North Waziristan Operation North Waziristan Operation
پاکستان2 گھنٹے ago

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان (صداۓ سچ نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن 7 خوارج مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق...

iran iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کا یورینیئم افزودگی ترک کرنے اور افزودہ ذخائر حوالے کرنے سے انکار

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے یورینیئم افزودہ کرنے کے اپنے حق سے دستبردار ہونے اور افزودہ یورینیئم کے ذخائر...

pentagon pentagon
تازہ ترین3 گھنٹے ago

پینٹاگون ایران پر نئے حملوں کے منصوبے تیار کر رہا ہے، میزائل اور ڈرون ذخائر، توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائیگا، امریکی اخبار کی رپورٹ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ امریکی فوج...

shehbaz-sharif shehbaz-sharif
پاکستان3 گھنٹے ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے...

Global crude oil Global crude oil
تازہ ترین3 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل 4 فیصد مہنگا ہوگیا

مشرق وسطیٰ میں ایران کے خلاف جاری امریکی جنگ سے متعلق خدشات دوبارہ بڑھنے کے باعث عالمی منڈی میں تیل...

Trending