Connect with us

پاکستان

یمن جنگ میں پاکستان کی شمولیت ملکی مفادات اور مسلم اتحاد کے لیے نقصان دہ ہوگی، علامہ احمد اقبال رضوی

mwm

اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم پاکستان میں دیگر علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کی کسی بھی قسم کی فوجی شمولیت کی مخالفت کرتے ہیں۔

پاکستان کو پارلیمان کی 2015ء کی قرارداد کی روشنی میں غیر جانب دار رہتے ہوئے ثالثی اور مذاکرات کے ذریعے تنازع کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ یمن کے عوام کو اپنے مستقبل اور سیاسی فیصلوں کا اختیار دیا جائے اور ان پر مسلط بمباری اور محاصرے کا خاتمہ کیا جائے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ یمن کے عوام نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں عملی کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق یمن کے عوام نے شدید مشکلات اور محاصرے کے باوجود فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھی، اس لیے ان کی قربانیوں اور مؤقف کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یمن اور سعودی عرب کے تنازع میں پاکستان کو کسی ایک فریق کی جنگ کا حصہ بننے کے بجائے امن کے قیام کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2015ء میں پارلیمان نے یمن کے تنازع میں فوجی طور پر شریک نہ ہونے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کی پالیسی اختیار کی تھی، لہٰذا کسی بھی نئے فیصلے سے قبل پارلیمان کو اعتماد میں لینا اور اس معاملے پر واضح بحث کرنا ضروری ہے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ یمن کے خلاف مبینہ حملوں اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ پر حملوں سے متعلق الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسی بھی الزام کو ٹھوس شواہد کے بغیر بنیاد بنا کر مسلم ممالک کے عوام میں اشتعال اور تقسیم پیدا کرنے سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے عوام کا مطالبہ بمباری روکنے، محاصرہ ختم کرنے اور اپنے داخلی معاملات کے فیصلے خود کرنے کے حق سے متعلق ہے۔ پاکستان کو اس مطالبے کے تناظر میں امن و مذاکرات کی حمایت کرنی چاہیے، نہ کہ ایسے تنازع میں شامل ہونا چاہیے جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہو۔

وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین نے خبردار کیا کہ پاکستان پہلے ہی معاشی، سیاسی اور داخلی امن و امان کے متعدد مسائل سے دوچار ہے۔ افغانستان کے ساتھ کشیدگی اور دیگر علاقائی چیلنجز کے ہوتے ہوئے ایک نئے محاذ میں شمولیت ملک کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جنگ میں ماضی کی شمولیت کے اثرات سے سبق سیکھتے ہوئے پاکستان کو ایسی پالیسی اختیار کرنی چاہیے جو قومی مفادات، علاقائی امن اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

اس موقع پر مجلس علماء مکتب اہلِ بیت پاکستان کے سربراہ علامہ حسنین گردیزی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت داخلی سلامتی، معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام جیسے مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔ ایسے حالات میں ایک نئی جنگ میں شمولیت ملک کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتی ہے اور اسلامی ممالک میں پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے تنازع سے فائدہ اسلام دشمن قوتوں کو پہنچنے اور مسلم ممالک کے درمیان اختلافات و فرقہ واریت بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ پاکستان اور عالمِ اسلام اس صورتِ حال کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے عوام اور علماء کے لیے ضروری ہے کہ وہ خطے میں امن، مسلم اتحاد اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے آواز بلند کریں۔

پریس بریفنگ میں شریک علماء و رہنماؤں نے پاکستان کی جانب سے یمن کے تنازع میں فوجی شمولیت کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت پارلیمان کی سابقہ قرارداد کی پاسداری کرے، کسی بھی فیصلے میں پارلیمان اور عوامی مؤقف کو اہمیت دے اور جنگ کے بجائے سفارتی رابطوں، ثالثی اور مذاکرات کو ترجیح دے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے باہمی تنازعات کا حل تصادم نہیں بلکہ مکالمہ، باہمی احترام اور سیاسی خودمختاری کا تحفظ ہے۔پریس کانفرنس میں علامہ اصغر عسکری،علامہ علی شیر انصاری،علامہ عیسی امینی،علامہ ڈاکٹر محمد علی ممتاز بھی شریک تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Boat carrying Pakistani migrants Boat carrying Pakistani migrants
پاکستان20 منٹس ago

لیبیا کے ساحل پر پاکستانی تارکین کی کشتی ڈوبنے کی اطلاعات ہیں، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ لیبیا کے ساحل پر پاکستانی تارکینِ وطن کی...

us f16 us f16
تازہ ترین29 منٹس ago

امریکی ایف 16 طیارے پر انتباہی فائرنگ کر کے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا: ایرانی پاسدارانِ انقلاب

تہران(صداۓ سچ نیوز)ایرانیِ پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ جدید فضائی دفاعی نظام نے خلیج...

art therapy art therapy
تازہ ترین45 منٹس ago

آرٹ تھراپی ذہنی صحت کیلئے کس طرح کام کرتی ہے؟ نئی تحقیق میں ممکنہ اثرات سامنے آ گئے

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آرٹ تھراپی ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں کس طرح معاون ثابت...

us airline us airline
تازہ ترین53 منٹس ago

خدا کو دیکھنے کے خواہشمند امریکی مسافر کی دورانِ پرواز طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش

فینکس(صداۓ سچ نیوز)امریکی ایئر لائن کی شکاگو جانے والی پرواز میں ایک مسافر نے دورانِ پرواز طیارے کا دروازہ کھولنے...

german-airline german-airline
پاکستان2 گھنٹے ago

جرمن ایئرلائن کی پاکستان میں براہ راست فضائی آپریشنز شروع کرنے کی تیاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جرمن ایئر لائن یو ایس سی نے پاکستان میں براہ راست فضائی آپریشنز شروع کرنے کی تیاری...

PSL PSL
پاکستان2 گھنٹے ago

پی ایس ایل 12، اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر کو ریٹین کر لیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تین مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے آئندہ سیزن...

MFR WITH FAISAL karim gundi MFR WITH FAISAL karim gundi
پاکستان2 گھنٹے ago

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا، گورنر کے پی

پشاور(صداۓ سچ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا...

Iranian Deputy Chief of Army Coordination Rear Admiral Habibollah Sayyari Iranian Deputy Chief of Army Coordination Rear Admiral Habibollah Sayyari
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران امریکا کو جواب دینے کیلئے نئے فضائی دفاعی نظام لے آیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ڈپٹی چیف آف کوآرڈینیشن ریئر ایڈمرل حبیب اللّٰہ سیاری کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگوں...

karachi admin society incident karachi admin society incident
پاکستان2 گھنٹے ago

کراچی ایڈمن سوسائٹی واقعہ، ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز)  ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی بلڈنگ کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی۔  کراچی ایڈمن...

shopping center shopping center
پاکستان2 گھنٹے ago

کراچی، قائد آباد شاپنگ سینٹر میں بڑی ڈکیتی، 169 موبائل فون اور 8 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

کراچی (صداۓ سچ نیوز) قائد آباد شاپنگ سینٹر میں تین مسلح ڈاکوؤں نے چوکیدار کو یرغمال بنا کر موبائل فون کی دکان...

Trending