Connect with us

پاکستان

ملک بھر میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو گرفتاریا نظر بند کرنے کی تیاریاں شروع: ذرائع

sohail-afridi

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیلئے ایکشن لینے کی تیاری پکڑ لی ہے اور سہیل آفریدی کے طرز عمل تبدیل نہ کرنے پر حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل حکمت عملی پر رفقاء سے مشاورت کریں گے جبکہ وفاقی حکومت کی مشاورت اور بریفنگ کے بعد کل اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو گرفتاریا نظر بند کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، خیبرپختونخوامیں گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں سخت ایکشن متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا میں پولیس اور بیورو کریسی کو متحرک کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ، احتجاج کیلئے باہر نکلنے والوں کیخلاف گرفتاریوں سمیت سخت قانونی کارروائی کا امکان ہے،احتجاج کو محدود کرنے کیلئے صوبائی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات دیئے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل کی پیشرفت

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ رات مشاورتی اجلاس کے بعد سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے گریز کا مشورہ دیا، کہا ایمرجنسی یا گورنر راج سے حکومتی جماعتوں کو سیاسی نقصان ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مذاکراتی ڈیڈلاک اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا، مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے دوران گفتگو کہا کہ معاملات کےافہام و تفہیم سےحل کیلئے کردارادا کرنے کو تیار ہوں۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت اور احتجاجی تحریک سے دورر ہنے کے فیصلےکی تعریف کی، کہا وفاقی حکومت نے مذاکرات کے ذریعےمسائل حل کرنے کی بھرپور اور مخلصانہ کوشش کی مگر خیبرپختونخوا حکومت کا دہشتگردی کیخلاف اقدامات میں تعاون سےانکارمذاکرات کی ناکامی کاباعث بنا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا غفلت بھی قابل قبول نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے کہا کہ وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی معاملات کی بہتری کیلئےمذاکرات کو ایک اور موقع دیں، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اب بھی مذاکرات کی حامی ہے اسلام آباد پر چڑھائی کسی صورت قبول نہیں، پی ٹی آئی لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

FLOUR FLOUR
پاکستان3 منٹس ago

آٹے کی قیمت میں اضافہ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کی قیمت...

rain rain
پاکستان13 منٹس ago

پنجاب بھر میں 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب بھر میں بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔...

president asif zardari and pm shehbaz sharif president asif zardari and pm shehbaz sharif
پاکستان27 منٹس ago

کے پی میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح کے اجلاس کا امکان، صدر مملکت، وزیراعظم اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت متوقع

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح کے اجلاس کا امکان...

dead dead
پاکستان33 منٹس ago

اسلام آباد، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔...

faisal-karim-kundi faisal-karim-kundi
پاکستان44 منٹس ago

وزیراعلیٰ کے پاس اپنا اختیار نہیں، مراد سعید کے اشاروں پر چلتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  کہاہے کہ صوبہ اس وقت نااہل نالائق لوگوں کے ہاتھ...

mwm mwm
پاکستان1 گھنٹہ ago

یمن جنگ میں پاکستان کی شمولیت ملکی مفادات اور مسلم اتحاد کے لیے نقصان دہ ہوگی، علامہ احمد اقبال رضوی

اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان1 گھنٹہ ago

ملک بھر میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو گرفتاریا نظر بند کرنے کی تیاریاں شروع: ذرائع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیلئے ایکشن لینے کی تیاری پکڑ لی ہے...

PM Shehbaz Sharif PM Shehbaz Sharif
پاکستان2 گھنٹے ago

فیول اسکیم سے 1 کروڑ افراد مستفید ہوچکے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل طریقے سے فیول سبسڈی اسکیم سے براہ...

Gold-Rate-in-Pakistan Gold-Rate-in-Pakistan
پاکستان2 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے روپے کا ہوگیا؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اب مسلسل دوسرے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا...

Saudia-Airlines-plane Saudia-Airlines-plane
تازہ ترین9 گھنٹے ago

کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملوں میں 3 سعودی شہری جاں بحق، طیارہ تباہ

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق کنگ خالد ایئرپورٹ پر دو حملوں میں 3 سعودی شہری...

Trending