پاکستان
اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس رواں ماہ کے وسط میں بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اپوزیشن نے آل پارٹیز کانفرنس رواں ماہ کے وسط میں بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ اے پی سی کا دورانیہ ایک روز کے بجائے دو روز کرنے اور ایجنڈا وسیع تر کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
مجوزہ ایجنڈے میں سیاسی، پارلیمانی، معاشی، داخلی اور خارجی امور شامل ہوں گے، جبکہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ، اسیران کی رہائی اور انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے معاملات بھی زیرِ بحث آئیں گے۔
آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ مختلف تنظیموں کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں خارجہ امور اور معاشی ماہرین، کسانوں، وکلا اور صحافتی تنظیموں کے نمائندگان کو دعوت دینے کی تجویز ہے۔
متحدہ اپوزیشن کی 6 رکنی سیاسی کمیٹی اور دو کوآرڈینیٹرز نے اے پی سی کی تیاریوں اور مشاورت کا عمل تیز کردیا ہے۔ اپوزیشن آئندہ ہفتے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کرے گی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

