Connect with us

تازہ ترین

امریکا نے چین سے ایران جنگ ختم کرانے میں مدد کی درخواست کر دی، امریکی میڈیا

trump, xi jing ping

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت سے امریکا ایران جنگ بندی کے لیے چین سے مدد کی درخواست کر دی۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک باخبر امریکی عہدیدار کے حوالے سے یہ رپورٹ کیا ہے کہ امریکا نے چین سے درخواست کی ہے کہ ایران پر اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے میں مدد کرے جبکہ بیجنگ نے یہ پیغام تہران تک پہنچا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کی سفارتی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔

ان کوششوں میں گزشتہ ماہ ایران کے سیکیورٹی چیف محسن رضائی کو ایک مفاہمتی خط بھی بھیجا گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس اور تہران کے درمیان رابطے کے لیے قطری ثالث کا کردار ادا کرنے والے قطری عہدیدار علی الثوادی نے کہا ہے کہ ایرانی قیادت یہ دیکھنے کی منتظر ہے کہ آیا امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج سے واشنگٹن کی پالیسی میں کوئی تبدیلی آئے گی یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت نے جے ڈی وینس کے خط کو احترام کے اظہار کے طور پر دیکھا اور اس بات کو سراہا کہ انہوں نے جنگ کو ایک غلطی قرار دیا۔

علی الثوادی کے مطابق ایرانی قیادت اس بات کا یقین کرنا چاہتی ہے کہ امریکا ایک قابلِ اعتماد فریق ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ستمبر میں واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ایران کے معاملے پر مدد طلب کی تھی۔

ایک باخبر امریکی عہدیدار کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے نجی گفتگو میں امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا تھا کہ ہم اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ معاملہ 18 نومبر کو چین کے شہر شین ژین میں ٹرمپ اور شی جن پنگ کی متوقع ملاقات کے دوران ایک بار پھر زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

trump-iran-deal trump-iran-deal
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران سے متعلق فیصلہ 2 ہفتوں میں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان، نئی فوجی کارروائی کا آپشن بھی زیرِ غور

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز- خصوصی رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی یا سفارتی معاہدے...

lpg lpg
پاکستان2 گھنٹے ago

حکومت ایل پی جی مافیا پر قابو پانےمیں ناکام، ملک بھرمیں من مانی قیمتوں پرفروخت جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت  ملک  بھر میں ایل پی جی مافیا پر قابو پانے میں ناکام ہے، ملک...

haroon-akhtar haroon-akhtar
پاکستان2 گھنٹے ago

نئی آٹو پالیسی سے گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوں گی، ہزار سی سی نئی آٹو پالیسی سے گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوں گی، ہارون اختر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر کا کہنا ہے کہ نئی آٹو پالیسی سے گاڑیوں کی قیمتیں...

SquashFinal SquashFinal
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان نے کوریا کو ہراکر ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں کوریا کو شکست دے...

gold-rate gold-rate
پاکستان3 گھنٹے ago

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 4...

Mehmood-Achakzai Mehmood-Achakzai
پاکستان3 گھنٹے ago

اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس رواں ماہ کے وسط میں بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اپوزیشن نے آل پارٹیز کانفرنس رواں ماہ کے وسط میں بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ اے...

US Military US Military
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکی فوج کا ایرانی جوہری پروگرام کی معلومات دینے پر 2 کروڑ ڈالرز انعام کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 20...

PETROL pump PETROL pump
پاکستان3 گھنٹے ago

فیول ریلیف پرعمل درآمد نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پرعمل درآمد نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا...

-tharparkar -tharparkar
پاکستان7 گھنٹے ago

سندھ حکومت کا تھرپارکر کو آفت زدہ ضلع قرار دینے کا فیصلہ

تھرپارکر (صداۓ سچ نیوز) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھرپارکر کو آفت زدہ ضلع قرار دینے کا فیصلہ...

delhi-smog delhi-smog
تازہ ترین7 گھنٹے ago

اسموگ میں خطرناک حد تک اضافہ، نئی دہلی میں اسکول بند، دفاتر میں ”ورک فرام ہوم” کا فیصلہ

دہلی (صداۓ سچ نیوز) جمعہ کے روز دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہوا کے معیار میں...

Trending