پاکستان
کراچی: نامعلوم ملزمان کی اسپتال میں فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق
کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اسپتال میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈاکٹر کاشف جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزمان باآسانی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گلشن معمار کے سیکٹر ایکس ٹو میں واقع آغا اسپتال میں پیش آیا، جہاں ڈاکٹر کاشف او پی ڈی میں مریضوں کا معائنہ کررہے تھے کہ اسی دوران 2 نامعلوم مسلح ملزمان اسپتال میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔
زخمی ڈاکٹر کاشف کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت ڈاکٹر کاشف کے نام سے ہوئی ہے جب کہ واقعے کی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

