پاکستان
حکومت ایل پی جی مافیا پر قابو پانےمیں ناکام، ملک بھرمیں من مانی قیمتوں پرفروخت جاری
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت ملک بھر میں ایل پی جی مافیا پر قابو پانے میں ناکام ہے، ملک بھر میں من مانی قیمتوں پر ایل پی جی کی فروخت روکی نہ جاسکی۔
کوئٹہ اور اس کے اطراف میں ایل پی جی 570 سے 650 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
لاہور، راولپنڈی، ملتان اور سرگودھا میں 550 سے 600،کراچی میں 530 سے 580 اور گھوٹگی میں 600 روپے فی کلو میں مل رہی ہے۔
دوسری جانب حکومت نے قیمتیں کنٹرول کرنےکے لیے 90 فیصد مقامی ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ کیا ہے۔
مقامی ایل پی جی ادارے پیداوار کا 10 فیصد سرکاری مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے مختص ہوگا اور باقی 90 فیصدکی میڈیا کے سامنے نیلامی ہوگی، ہرکمپنی کو یومیہ زیادہ سے زیادہ 20 میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل کرنےکی اجازت ہوگی۔
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہےکہ نیلامی کا نیا نظام ایل پی جی کی منصفانہ تقسیم ، سپلائی چین کے استحکام اور توانائی کے تحفظ میں معاون ہوگا، حکومت کا مقصد صارفین کو مناسب قیمتوں پر ایل پی جی کی بہترفراہمی یقینی بنانا ہے، ایل پی جی کی یومیہ پیداوار کی نگرانی کر کے اعداد وشمار وزیراعظم کو پیش کیے جائیں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

