پاکستان
ڈی آئی خان، تبلیغی جماعت کے افراد کی کوچ اور موٹر سائیکل میں حادثہ، 3افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں تبلیغی جماعت کے افراد کو لے جانے والی کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 13 مسافر زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لیے مفتی محمود اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تینوں جاں بحق افراد کی میتیں بھی ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
متاثرہ افراد میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کی شناخت ٹیکہ خان، سدیس، وحید گل، میر خان، ارسلہ خان، غلام یاسین، فتح محمد، یوسف، ناظم شاہ، مشرف، حیات شاہ، سراج اور گلفام کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی اور اسپتال منتقل کیا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

