Connect with us

پاکستان

پولیو سے پاک پاکستان کا خواب، 13 اضلاع میں لاکھوں بچوں کی ویکسینیشن، والدین کا کردار سب سے اہم

muhammad imran haider

تحریر: محمد عمران حیدر

پولیو ایک ایسی خطرناک اور متعدی بیماری ہے جو بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کر سکتی ہے۔ اس بیماری کا بدقسمتی سے کوئی مؤثر علاج موجود نہیں، تاہم بروقت ویکسینیشن کے ذریعے بچوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں پولیو کا مکمل خاتمہ قومی صحت کے بڑے اہداف میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز 2 نومبر سے ہوا، جو لاہور میں 8 نومبر تک جبکہ راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر 12 اضلاع میں مہم چار روز تک جاری رہی۔ ان اضلاع میں تین روز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، جبکہ ایک اضافی دن رہ جانے والے بچوں تک رسائی اور فالو اپ کے لیے مختص کیا گیا۔ انسدادِ پولیو مہم پنجاب کے 13 اضلاع بھکر، چکوال، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، لاہور، لیہ، میانوالی، ملتان، مری، مظفرگڑھ، راجن پور، راولپنڈی اور رحیم یار خان میں چلائی گئی۔

پنجاب بھر کے 13 اضلاع میں مجموعی طور پر تقریباً 93 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا، جس کے لیے 1,161 یونین کونسلز میں 77 ہزار 894 سے زائد اہلکاروں نے خدمات سر انجام دیں۔ مہم کے دوران 31,869 موبائل ٹیمیں، 1,776 فکسڈ ٹیمیں اور 1,150 ٹرانزٹ ٹیمیں تعینات کی گئیں، جبکہ 1,211 یونین کونسل میڈیکل افسران اور 6,205 ایریا انچارجز نےبھی مہم کی نگرانی اور مؤثر عمل درآمد میں معاونت کی۔ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے موبائل ٹیموں کے ساتھ ساتھ مستقل ویکسینیشن مراکز اور ٹرانزٹ ٹیمیں بھی تعینات کی گئیں تاکہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہ جائے۔ بالخصوص ایسے مقامات جہاں لوگوں کی آمدورفت زیادہ ہوتی ہے، وہاں خصوصی انتظامات کیے گئے تاکہ سفر کرنے والے خاندانوں کے بچوں کو بھی ویکسین فراہم کی جا سکے۔

رواں سال پنجاب میں یہ پانچویں انسداد پولیو مہم جبکہ تیسری سب نیشنل امیونائزیشن ڈیز مہم تھی۔ اس سے قبل رواں سال دو قومی انسداد پولیو مہمات اور دو سب نیشنل مہمات منعقد کی جا چکی ہیں۔ یہ مسلسل مہمات پاکستان سے پولیو وائرس کے خاتمے اور اس کی منتقلی کا سلسلہ روکنے کے لیے مرتب کردہ قومی حکمت عملی کا اہم حصہ ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق 2027 پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے لیے فیصلہ کن سال ثابت ہو سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے آئندہ سال جون تک بھی بڑے پیمانے پر انسداد پولیو مہمات منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ بچوں میں قوت مدافعت برقرار رکھنے، ویکسین سے محروم بچوں تک رسائی اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

راولپنڈی میں اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 9 لاکھ 89 ہزار 924 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے ضلع کی 188 یونین کونسلز میں خصوصی انتظامات کیے گئے۔ مہم کے دوران زیادہ خطرے سے دوچار علاقوں، محروم آبادیوں اور نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے بچوں تک رسائی یقینی بنانے کے لیے مؤثر مائیکرو پلاننگ اور خصوصی توجہ دی گئی۔

اس مہم میں حصہ لینے والے پولیو ورکرز درحقیقت ہمارے معاشرے کے وہ خاموش ہیرو ہیں جو شدید گرمی، سردی، بارش اور دیگر مشکلات کے باوجود گھر گھر جا کر بچوں کی صحت اور مستقبل کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں۔ ان میں خواتین ورکرز کی بڑی تعداد بھی شامل ہے جو گھروں تک رسائی حاصل کرکے والدین کو بچوں کی ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتی ہیں۔ یہ ورکرز نہ صرف بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہیں بلکہ والدین کے خدشات دور کرنے اور ویکسین کی اہمیت سمجھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کی محنت اور لگن کے بغیر پولیو کے خاتمے کا ہدف حاصل کرنا ممکن نہیں۔

اکثر والدین یہ سوال کرتے ہیں کہ اگر ان کے بچے کو پہلے بھی کئی مرتبہ پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں تو دوبارہ قطرے پلانے کی کیا ضرورت ہے؟ طبی ماہرین کے مطابق پولیو کے خلاف بچوں کی قوتِ مدافعت مضبوط بنانے کے لیے ہر مہم میں ویکسین کی خوراک دینا ضروری ہے۔ ہر نئی خوراک بچے کو وائرس کے خلاف مزید تحفظ فراہم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ بات سمجھنا انتہائی ضروری ہے کہ بچے کو پہلے ویکسین پلائی جا چکی ہو تب بھی اسے ہر نئی مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔ والدین کو اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی نہیں کرنی چاہیے۔

پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے صرف حکومتی اقدامات کافی نہیں بلکہ والدین، اساتذہ، علماء کرام، سماجی شخصیات اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ جب پولیو ٹیمیں گھروں پر آئیں تو والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔اگر کسی وجہ سے بچہ گھر پر موجود نہ ہو یا ابتدائی دورے کے دوران پولیو کے قطرے نہ پی سکا ہو تو والدین کو چاہیے کہ متعلقہ پولیو ٹیم سے رابطہ کرکے اس کی ویکسینیشن یقینی بنائیں۔ اسی طرح پولیو ویکسین کے بارے میں پھیلائی جانے والی بے بنیاد افواہوں اور غلط معلومات سے بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ مستند طبی معلومات پر اعتماد کریں اور اپنے بچوں کی صحت کے معاملے میں کسی قسم کا خطرہ مول نہ لیں۔

پاکستان میں پولیو کا خاتمہ صرف محکمہ صحت یا حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے۔ اگر معاشرے کا ہر فرد اس مہم میں اپنا کردار ادا کرے تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان بھی پولیو سے پاک ممالک کی فہرست میں شامل ہو سکے گا۔ ہمیں یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی کہ ایک صحت مند بچہ ہی ایک مضبوط قوم کی بنیاد ہے۔ بچوں کو معذوری سے بچانا، ان کا محفوظ مستقبل یقینی بنانا اور انہیں صحت مند زندگی فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین ہر پولیو مہم میں بھرپور تعاون کریں، پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کریں اور اپنے اردگرد موجود خاندانوں کو بھی بچوں کی ویکسینیشن کی اہمیت سے آگاہ کریں۔یاد رکھیے! پولیو کے دو قطرے آپ کے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ آج کی احتیاط ہی آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Rawalpindi Test Rawalpindi Test
پاکستان16 سیکنڈز ago

راولپنڈی ٹیسٹ، تیسرے دن کےکھیل کا اختتام، سری لنکا نے4 وکٹ پر 404 رنز بنالیے

راولپنڈی (صداے سچ نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن...

petrol pump petrol pump
پاکستان26 منٹس ago

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔  نوٹیفکیشن...

muhammad imran haider muhammad imran haider
پاکستان31 منٹس ago

پولیو سے پاک پاکستان کا خواب، 13 اضلاع میں لاکھوں بچوں کی ویکسینیشن، والدین کا کردار سب سے اہم

تحریر: محمد عمران حیدر پولیو ایک ایسی خطرناک اور متعدی بیماری ہے جو بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے...

Azam-Nazeer-Tarar_ Azam-Nazeer-Tarar_
پاکستان38 منٹس ago

اعظم نذیر تارڑ کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے...

healthy man healthy man
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

حد سے زیادہ پروٹین کا استعمال آپ کے مسلز نہیں بناتا، ماہرین نے وجہ بھی بتادی

صحت اور ورزش کے شوقین افراد میں اکثر یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ جتنی زیادہ مقدار میں پروٹین کا...

cda meeting cda meeting
پاکستان1 گھنٹہ ago

چیئرمین سی ڈی اے کی پارک انکلیو میں کھلی کچہری، رہائشیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے پارک انکلیو میں...

hafiz naeem hafiz naeem
پاکستان1 گھنٹہ ago

جماعت اسلامی کا دباؤ نہ ہوتا تو حکومت ریلیف نہ دیتی، احتجاج نہ کرتے تو یہ پیٹرول 500 روپے پر لے جاتے، حافظ نعیم

لاہور (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا دباؤ نہ...

Abrar Ahmed Abrar Ahmed
پاکستان2 گھنٹے ago

ابرار احمد آئی سی سی ون ڈے بولرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان...

Saudi Arabia Saudi Arabia
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ناکام، حوثی ملیشیا کے داغے گئے تین کروز میزائل فضا ہی میں تباہ کردیے گئے

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ حوثی ملیشیا کے...

army-vahical-accident-killed army-vahical-accident-killed
تازہ ترین2 گھنٹے ago

لبنان میں حزب اللہ کیساتھ جھڑپوں میں اسرائیلی فوجی ہلاک

بیروت (صداۓ سچ نیوز) جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ اسرائیلی فضائی حملوں میں جنوبی اور...

Trending