پاکستان
کوہاٹ، غیر قانونی گولڈ مائننگ کیخلاف پولیس کا آپریشن، دہشتگردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید
کوہاٹ (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختونخوا پولیس اور مقامی سول انتظامیہ نے تھانہ گمبٹ کی حدود دربوکچ میں غیرقانونی سونے کی کان کنی کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ واپسی پر پولیس پارٹی پر فتنہ الخوارج سے منسلک دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔
پولیس کے مطابق اہلکاروں نے حملہ آوروں کا مقابلہ کرتے ہوئے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، تاہم جھڑپ میں ڈی ایس پی سمیت پولیس کے 10 اہلکار شہید ہوگئے، جن کا تعلق خیبر پختونخوا، بالخصوص ضلع کوہاٹ سے تھا۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ حکام کے مطابق ہلاک حملہ آوروں کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔
ڈی پی او کوہاٹ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری حملہ آور کے خاتمے تک جاری رہے گا، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مشترکہ کارروائی کا مقصد غیرقانونی سونے کی کان کنی اور دہشت گردوں و جرائم پیشہ عناصر کے مبینہ گٹھ جوڑ کا خاتمہ تھا۔ خیبر پختونخوا پولیس نے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو ناقابلِ فراموش قرار دیا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

