پاکستان
عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں تین گھنٹے طویل ملاقات، قانونی و طبی امور پر تفصیلی مشاورت
راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں تقریباً تین گھنٹے طویل ملاقات کی اجازت دی گئی، جو شام 4 بجے سے 7 بجے تک جاری رہی۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق غیر معمولی دورانیے کی اس ملاقات میں دونوں شخصیات کے قانونی اور طبی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ انہوں نے دونوں کی جانب سے جامع قانونی ہدایات بھی حاصل کیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے واضح اور دوٹوک ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ہائی کورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کی مرکزی اپیلوں میں ان کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی پیچیدگی اور ریلیف سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا درخواست پر سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سردار لطیف کھوسہ ان کے ساتھ معاونت کریں گے۔
بیرسٹر سلمان صفدر، سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل ہیں۔ انہوں نے ملاقات کے بعد قانونی امور سے متعلق یہ تفصیلات اپنے بیان میں جاری کیں۔
صداۓ سچ نیوز ڈیسک
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

