Connect with us

پاکستان

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی قیادت کیخلاف نیب کارروائیاں تیز، متعدد افراد کو نوٹسز جاری

KPK Information Adviser Samar Haroon Bilour.

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف نیب کی تحقیقات میں تیزی آگئی۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور کے مطابق نیب نے 13 نومبر کو دو اہم انکوائریوں کے سلسلے میں متعدد افراد کو نوٹسز جاری کردیے۔

ثمر ہارون بلور نے بتایا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ان کے اہلخانہ کی کاروباری شراکت داریوں سے متعلق ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر  امجد علی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں بھی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 

ثمر ہارون بلور کے مطابق ڈاکٹر امجد علی کے خلاف جاری انکوائری میں 9 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں جائیداد کی خریداری کے معاملے پر 5 افراد کو بطور گواہ طلب کیا گیا ہے، مذکورہ جائیداد کی خریداری کے لیے کی جانے والی 2 کروڑ 44 لاکھ روپے کی ادائیگیوں کی چھان بین جاری ہے۔

ثمر بلور کا کہنا تھا کہ نیب نے پانچوں افراد کو 19 نومبر کو تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کردیا جبکہ ڈاکٹر امجد علی کے کیس میں دوسرا کال اپ نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک گواہ کو 17 نومبر کو طلب کیا گیا ہے جبکہ 4 نجی کمپنیوں کا بینک ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

kpk police kpk police
پاکستان21 منٹس ago

بنوں؛  پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک

بنوں (صداے سچ نیوز) بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر فتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس...

KPK Information Adviser Samar Haroon Bilour. KPK Information Adviser Samar Haroon Bilour.
پاکستان32 منٹس ago

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی قیادت کیخلاف نیب کارروائیاں تیز، متعدد افراد کو نوٹسز جاری

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف نیب کی تحقیقات میں تیزی آگئی۔ مشیر...

traffic-police traffic-police
پاکستان43 منٹس ago

لاہور میں 2 ہزار سے زائد کمرشل ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور میں 2 ہزار سے زائد کمرشل ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا، ٹریفک پولیس نے...

Qudrat Ullah Shahab spiritual journey (Hazrat Fatima Zahra SA) Qudrat Ullah Shahab spiritual journey (Hazrat Fatima Zahra SA)
ایکسکلوسِو1 گھنٹہ ago

قدرت اللہ شہاب کا حیرت انگیز روحانی واقعہ؛ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا سے منسوب پیغام نے انہیں سرشار کر دیا

جرمنی میں مقیم بھابھی نے خواب میں حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی زیارت اور قدرت اللہ شہاب کی...

women-arrest women-arrest
پاکستان1 گھنٹہ ago

لاہور، 2خواتین کا کم سن بچی پر بدترین تشدد، گلے پر چھری چلانے کی کوشش کا الزام، مرکزی ملزمہ گرفتار

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہورکی نشتر کالونی میں کم سن بچی نور فاطمہ پر تشدد کا  مقدمہ درج کرکے مرکزی...

Salman Akram Raja Salman Akram Raja
پاکستان1 گھنٹہ ago

سلمان اکرم راجہ نے وکلا کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر شکوک کا اظہار کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وکلا کی جیل میں بانی...

MISSILE MISSILE
تازہ ترین2 گھنٹے ago

معمولی جارحیت کا جواب بھی تباہ کن حملوں سے دیں گے، پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ کی مخالفین کو وارننگ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل احمد واحدی نے خبردار کیا ہے...

trump trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ٹرمپ ایران جنگ دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہتے، امریکی اخبار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہتے، تاہم...

Trump، Xi Jinping and Putin Trump، Xi Jinping and Putin
تازہ ترین2 گھنٹے ago

صدر ٹرمپ چین میں شی جن پنگ اور پیوٹن سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین میں شی جن پنگ...

black-chickpeas black-chickpeas
تازہ ترین14 گھنٹے ago

روزانہ مٹھی بھر بھنے کالے چنے کھانے کے حیرت انگیز فوائد جانیے

بازار میں دستیاب چپس، بسکٹ اور دیگر تیار اسنیکس کھانے کا رجحان عام ہے، لیکن ماہرینِ صحت کے مطابق ان...

Trending