پاکستان
انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، پاکستان کا بھارت کو جیت کیلیے 338 رنز کا ہدف
الامیرات (صداۓ سچ نیوز) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دے دیا۔
عمان کے شہر الامیرات میں کھیلے جارہے میچ میں ایونٹ کی ناقابل شکست پاکستان ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز نے 62 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔
حیام خان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو عبدالقادر نے کریز پر آتے ہی چھکوں اور چوکوں کی برسات کردی۔
پاکستان نے پہلے پاور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔
عثمان خان اور عبدالقادر نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 135 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو بڑے ٹوٹل کے لیے بہترین بنیاد فراہم کی۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔ عثمان خان 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 111 گیندوں پر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
عبدالقادر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 8 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے جبکہ کپتان فرحان یوسف نے 60 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے کاویا پاریش پٹیل نے 4، وینکاٹا نے 3 جبکہ ارجن راجپوت نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو ہی شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتا تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

