پاکستان
پاکستان زیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا
پاکستان زیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا، ملک میں شوگر کےمریضوں کی تعداد ساڑھے تین کروڑ تک پہنچ گئی۔
عالمی ادارہ صحت کےمطابق پاکستان میں شوگر مریضوں کی تعداد ساڑھے تین کروڑ تک پہنچ گئی ،ماہرین کاکہناہےبیشترلوگوں نےابھی ٹیسٹ ہی نہیں کروایا ورنہ تعداد اس سے کہیں زیادہ نکلے، بڑی وجوہات میں سہل زندگی، میٹھی اور مرغن غزائیں اور موٹاپا شامل ہیں۔
ذیابیطس اسپیشلسٹ ڈاکٹر فہد جان میاں کاکہنا ہےکہ پاکستان میں زیابیطس کا تناسب دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہےبچوں اور نوجوانوں میں شوگر کا رجحان بڑھ رہا ہے،اس کی ایک ہی وجہ ہے وہ یےخوراک،،بچےگھرکا کھانا کھاتے ہی نہیں،بس فاسٹ فوڈ،ہے،کولڈ ڈرنک ہے،بیکری کا سامان ہے آوٹنگ ہےڈنر ہے، ایکسر سائز نہ ہونے کے برابر ہے
ماہرین کےمطابق یہ مرض ایک مرتبہ لاحق ہوجائے تو بینائی متاثر ہونے کے ساتھ گردوں اور دل کا عارضہ بھی لاحق ہو جاتا ہے۔
شوگر اسپیشلسٹ ڈاکٹر سائرہ بشیر کا کہنا ہے کہ شوگر میں عورتوں اور مردوں میں فرق نہیں ہے،آپ کی انکھوِں سے لیکر آپ کے تلووں تک شوگر اثرکرتی ہے،اگر آپ شوگر کا خیال رکھیں گے تو شوگر آپ کا خیال رکھے گی،پہلے تو شوگر ہونے نہ دیں،اگر ہوگئی ہے تو وقت پر ڈاکٹر کے پاس جائیں،اس کی پیچیدگیوں سے بچنا ہےکیونکہ جب اس مرض کی پیچیدگیاں شروع ہوجائیں تو آپ کے پاس واپسی کا راستہ نہیں رہتا۔
شوگرمیں ٹائپ ون موروثی ہوتی ہےاورٹائپ ٹو شوگر کا تعلق ہمارے طرز زندگی سےہے،حکومت کادعویٰ ہےکہ مرض کا پھیلاؤ روکنےکیلئے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔
شوگر کے مریضوں میں اضافہ بلاشبہ اسپتالوں پر بھی بڑا بوجھ بن چکا اس مرض سے بچنے کے لئے خوراک میں اعتدال پسندی اور ورزش کو معمول بنانا ہوگا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

