Connect with us

پاکستان

خیبرپختونخوا میں سونےکی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری معطل کرنےکا فیصلہ کرلیا، فیصل کریم کنڈی

faisal karim

پشاور (صداۓ سچ نیوز) پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مائننگ کے خلاف کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ ہر ماہ تقریباً 90 کلو گرام سونا نکالا جا رہا تھا جبکہ اس غیر قانونی کاروبار سے حاصل ہونے والی رقم کا بڑا حصہ افغانستان منتقل کیا جا رہا تھا۔

گورنر خیبرپختونخوا  نے کہا کہ غیرقانون کانکنی میں ملوث افراد کےخلاف زیروٹالرینس ہوگی، صوبے میں سونے کی کان کنی کے تمام لیز منسوخ کیے جا رہے ہیں اور تمام سرگرمیاں فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے ڈیڈلائن دی کہ  سونےکی کان کنی کرنے والے لیز ہولڈر اور ٹھیکیدار ایک ہفتےکے اندر متعلقہ علاقوں سے اپنی بھاری مشینری ہٹالیں، مشینری نہ ہٹائی گئی تو ایک ہفتے بعد کارروائی ہوگی اور مشینری ضبط ہوگی، پہلے مجسٹریٹ مشینری ضبط کرکے 30 ہزار جرمانہ کرتے تھے جبکہ قانون میں جرمانہ 5 لاکھ روپے ہے، اس کی بھی تحقیقات ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی مائننگ میں 8 ہزار 350 ٹریکٹر، ٹریکٹر ٹرالیاں، ایک ہزار 730 ہیوی ڈمپرز اور بڑی تعداد میں مزدور استعمال ہو رہے تھے، کوہاٹ میں معدنیات کے دو بلاکس سی اور ڈی ہیں جبکہ ایک مائننگ بلاک 4 ارب 92 کروڑ روپے کی لیز پر دیا گیا تھا۔

گورنر خیبرپختونخوا نےکہا غیر قانونی کانکنی سے حاصل ہونے والی رقم کا بڑا حصہ افغانستان منتقل ہو رہا تھا اور یہ پیسہ دہشتگردی اور پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا تھا، غیر قانونی مائننگ کرنے والے عناصر دہشتگردوں کو بھتہ دیتے اور ان سے تحفظ حاصل کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ کوہاٹ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا اور اس دوران پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر قانونی کان کنی کا سلسلہ ختم کیا تاہم آپریشن کے بعد واپس آنے والی پولیس فورس پر فتنہ الخوارج نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک ڈی ایس پی اور 10 پولیس اہلکار شہید ہوئے، پولیس نے جوابی کارروائی میں 11 خوارج کو ہلاک کیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے شہید ڈی ایس پی حیدر زمان کے نام سے ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والوں کے ساتھ زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آخر کب تک ہم اپنے جوانوں کی شہادتیں دیتے رہیں گے، اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا۔ 

گورنر نے مزید کہا کہ گزشتہ 13 برسوں کے دوران خیبرپختونخوا کے وسائل لوٹے گئے تاہم اب صوبے میں جزا و سزا کا نظام نافذ ہوگا۔ حکومت کا مقصد صوبے میں ترقی اور خوشحالی لانا اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں دنیا بھر سے وفود نے شرکت کی اور معدنی وسائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اب بین الاقوامی برادری کو بھی مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں مدعو کیا جا رہا ہے تاکہ صوبے کے قدرتی وسائل کو ترقی اور خوشحالی کے لیے بروئے کار لایا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

bus or truck accident bus or truck accident
تازہ ترین4 منٹس ago

بھارتی ریاست آسام میں بس و ٹرک میں خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک، 20 زخمی

ریاست آسام  (صداۓ سچ نیوز) بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی منی بس میں زیادہ تر کالج...

Sohail Afridi Sohail Afridi
پاکستان11 منٹس ago

سہیل آفریدی سمیت 9 ارکان اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج

پشاور  (صداۓ سچ نیوز) محمود خان اچکزئی اور راجا ناصر عباس کی جانب سے ایڈووکیٹ معظم بٹ کے ذریعے وفاقی...

China China
تازہ ترین14 منٹس ago

مشرقِ وسطیٰ میں بڑی جنگ کا خطرہ، روس اور چین نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کردیا

اقوام متحدہ (صداۓ سچ نیوز) روس اور چین نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جانب سے دوبارہ فوجی...

diabetes-2 diabetes-2
پاکستان20 منٹس ago

پاکستان زیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا

پاکستان زیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا، ملک میں شوگر کےمریضوں کی تعداد...

Ahsan Tahir Ahsan Tahir
پاکستان35 منٹس ago

اینکر ربیعہ قتل کیس، ملزم احسن طاہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی اینکر ربیعہ احسن طاہر کے مبینہ قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی...

faisal karim faisal karim
پاکستان36 منٹس ago

خیبرپختونخوا میں سونےکی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری معطل کرنےکا فیصلہ کرلیا، فیصل کریم کنڈی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مائننگ کے...

North Waziristan Operations North Waziristan Operations
پاکستان50 منٹس ago

شمالی وزیرستان، خوارج کے ٹھکانوں پر کارروائیاں، 16 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان (صداۓ سچ نیوز) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گرد و نواح میں کارروائیوں کے دوران 16 خوارج...

Sheikh Hasina Sheikh Hasina
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

بھارت نے بنگلا دیشی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی واپسی کیلئے کونسی شرائط رکھ دیں؟

نیو دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارت نے بنگلا دیشی معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی دسمبر میں واپسی کے لیے شرائط...

joebiden and netanyahu joebiden and netanyahu
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

جو بائیڈن کا نیتن یاہو پر وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر غزہ جنگ کے دوران...

Mustafa Kamal Mustafa Kamal
پاکستان2 گھنٹے ago

نئے صوبے بنانا نہ غیر آئینی ہے اور نہ ہی غیر قانونی، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک ہنرمند نرسز کو بہت زیادہ...

Trending