تازہ ترین
جو بائیڈن کا نیتن یاہو پر وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر غزہ جنگ کے دوران شہریوں کی ہلاکتیں کم کرنے سے متعلق بار بار کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو امریکی مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کراتے تھے، لیکن اس کے بعد بھی ایسی فوجی کارروائیاں جاری رہتی تھیں جن میں مزید فلسطینی شہری ہلاک ہوتے تھے۔
بائیڈن نے یہ انکشاف اپنی نئی یادداشتوں پر مشتمل کتاب Promise Me, America میں کیا ہے، جس کے اقتباسات امریکی میڈیا پر جاری کیے گئے۔ ان کی 480 صفحات پر مشتمل کتاب 17 نومبر کو شائع ہونے والی ہے۔
بائیڈن کے مطابق انہوں نے غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ فوجی کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔
انہوں نے لکھا کہ نیتن یاہو کے ساتھ متعدد نجی ملاقاتوں اور ٹیلی فونک گفتگو میں یہ معاملہ اٹھایا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بھی تسلیم کرتے تھے کہ فلسطینی شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتیں اسرائیل کی عالمی ساکھ اور جنگ کے لیے امریکی حمایت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

