پاکستان
پاکستان میں پیٹرول پر تاریخ کی سب سے زیادہ لیوی وصولی کا انکشاف
کراچی (صداۓ سچ نیوز) اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مہنگائی، کم آمدن اور بھاری بجلی بلز کے ستائے شہریوں کو پیٹرولیم لیوی کی مد میں بھی بھاری مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سرکاری دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی(یعنی جولائی سے ستمبر 2026) کے دوران حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 381 ارب 82 کروڑ روپے وصول کیے۔
دستاویزات میں درج اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 10 ارب 21 کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ اضافہ ملکی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہونے والی وصولیوں کے مقابلے میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 220 ارب روپے جمع کیے ہیں۔ رواں مالی سال کے لیے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 1.676 ٹریلین روپے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی کے ذریعے قومی خزانے میں خطیر رقم جمع کی جا رہی ہے، جس کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہےا ور اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کے کچھ ادوار بھی ہو چکے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

