Connect with us

پاکستان

چھٹی سالانہ معصومۂ سندھ امن و بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس 12 دسمبر کو کراچی میں ہوگی

karachi conference

کراچی (صداۓ سچ نیوز) زائرین خدمت کمیٹی معصومۂ سندھ، اگھم کوٹ اور کراچی ایڈیٹرز کلب کے زیر اہتمام چھٹی سالانہ معصومۂ سندھ امن و بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس 12 دسمبر 2026 کو کراچی میں منعقد ہوگی، جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس اتوار کو منعقد ہوا، جس میں کانفرنس کے انتظامی، تنظیمی اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کانفرنس ہفتے کے روز شام 6 بجے سے رات 8 بج کر 30 منٹ تک محمد ابراہیم جویو آڈیٹوریم، نیشنل لیاقت میموریل لائبریری، اسٹیڈیم روڈ کراچی میں منعقد ہوگی۔

اجلاس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں، علمی و ادبی شخصیات، دانشوروں، سفارت کاروں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر زائرین خدمت کمیٹی کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) سید کرار حسین عابدی نے اگھم کوٹ میں حضرت سیدہ خدیجہ بی بی ماہم سلام اللہ علیہا بنت حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے روضۂ اطہر کی جاری تعمیرات اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ روضۂ اطہر کی تعمیر و ترقی کا کام جاری ہے اور باقی ماندہ مراحل سندھ ہائی کورٹ کے سرکٹ بینچ حیدرآباد کی ہدایات اور منظور شدہ اراضی و پیمائش کے مطابق مکمل کیے جانے کی توقع ہے۔

بریگیڈیئر (ر) سید کرار حسین عابدی نے روضۂ اطہر کے سرداب میں موجود قدیم اور تاریخی کتبے کے تحفظ کے لیے رواں ہفتے داخلی مقام پر حفاظتی دروازہ نصب کرانے کی ذمہ داری بھی قبول کی۔ یہ دروازہ گزشتہ دو ماہ سے نصب نہیں کیا جاسکا تھا۔

اجلاس میں کانفرنس کے موقع پر نمایاں خدمات انجام دینے والی دو ممتاز شخصیات کو گولڈ میڈلز دینے کے لیے ناموں کو حتمی شکل دی گئی، جبکہ تقریب کے لیے تیار کی جانے والی یادگاری شیلڈز کے ڈیزائن کی بھی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق سفیر پروفیسر سید حسن حبیب نے تجویز دی کہ کراچی میں تعینات مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور سفارتی مشنز کے نمائندوں کو خصوصی طور پر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارتی نمائندوں کی شرکت سے تقریب کی اہمیت میں اضافہ ہوگا اور امن، مذہبی رواداری، باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے پروگرام میں وقت کی پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا دورانیہ مقررہ ڈھائی گھنٹے سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے تاکہ تمام مقررین کو اظہار خیال کا مناسب موقع مل سکے اور تقریب مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہو۔

اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کانفرنس کو سندھ کی صدیوں پرانی مذہبی رواداری، صوفیانہ روایات، امن، بھائی چارے اور بین المذاہب احترام کے فروغ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم بنایا جائے گا۔

شرکاء کے مطابق اس تقریب کے ذریعے نئی نسل کو سندھ کے روحانی، مذہبی اور ثقافتی ورثے سے روشناس کرانے کے ساتھ معاشرے میں اتحاد، برداشت، محبت اور پُرامن بقائے باہمی کے پیغام کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

اجلاس میں مبشر میر، علی زیب، سابق سفیر پروفیسر سید حسن حبیب، بریگیڈیئر (ر) سید کرار حسین عابدی، محمد جاذب اور شبر نقوی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی، جبکہ معروف محقق و مصنف زوار عبدالستار درس نے حیدرآباد سے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے کانفرنس کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے اور باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Drone Attack on Russia Drone Attack on Russia
تازہ ترین10 منٹس ago

یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، اہم پل اور آئل ریفائنریاں نشانہ بنیں

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی وزارتِ دفاع  کے مطابق یوکرین نے روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون...

oic oic
پاکستان1 گھنٹہ ago

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی وزیراعظم سے ملاقات، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد  (صداے سچ نیوز)  او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اسماعیل ولد الشیخ احمد نے آج اسلام آباد میں...

chaudhry-salik-hussain chaudhry-salik-hussain
پاکستان2 گھنٹے ago

چوہدری سالک نے مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو ہتکِ عزت کے نوٹس بھیج دیے

اسلام آباد  (صداے سچ نیوز) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے  اپنے بیان میں کہا کہ قانونی نوٹس کا باضابطہ...

kpk kpk
پاکستان2 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا میں فوج کی مسلسل تعیناتی سے متعلق آئینی عدالت میں جواب جمع

پشاور(صداے سچ نیوز) خیبر پختونخوا میں کسی استثنیٰ کے بغیر سول انتظامیہ کی معاونت کےلیے افواج کی مسلسل تعیناتی ناگزیر...

water water
تازہ ترین2 گھنٹے ago

سرد موسم میں مناسب مقدار میں پانی پینے کے فوائد

ہمارا جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مبنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ روزانہ مناسب مقدار میں پانی...

pakistan fanland pakistan fanland
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے فن لینڈ کے نائب وزیر جارنو سیرجالا کی ملاقات...

bushra-bibi bushra-bibi
پاکستان2 گھنٹے ago

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنےکی درخواست دائر

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائی...

uk visa case uk visa case
برطانیہ اور یورپ2 گھنٹے ago

برطانیہ ورک ویزا فراڈ کیس میں شہری سے 50 لاکھ فراڈ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ کا ورک...

pakistan defeat ajeriya pakistan defeat ajeriya
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان نے نائیجیریا کو شکست دے کر پولو ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

ابوجا (صداے سچ نیوز) پاکستانی ٹیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ میں میزبان نائیجیریا کو 5 کے مقابلے میں...

hamas hamas
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اسرائیل کا غزہ کے اسپتال پر فضائی حملہ ،حماس کمانڈر سمیت 3 افراد شہید، متعدد زخمی

خان یونس (صداے سچ نیوز) ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس حملے میں ناصر اسپتال کے صرف...

Trending