Connect with us

پاکستان

کبھی کتابوں میں پھول رکھنا

Do Took Article By Ch Shahzad Ahmed

ڈاکٹر حسن رضوی صاحب 2000 ء میں گورنمنٹ ایف سی کالج لاہور میں میرے اردو کے پروفیسر رہے ہیں ـ صاحب طرزادیب ، خوب صورت شخصیت کے مالک اور اردوکے منفرد لہجے کے شاعر تھے ـ ان کی یہ غزل سروں کی ملکہ نور جہاں نے بھی گائی او رکیا کمال گائی ـ۔

کبھی کتابوں میں پھول رکھنا
کبھی درختوں پہ نام لکھنا
ہمیں بھی ہے یاد
آج تک وہ نظر سے حرف سلام لکھنا

گذشتہ روز اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ کے پاس سے گذر ا تو گل فروشوںکی دکانیں نظر آئیں ـ خوبصورت ، قطاردر قطار ، جاذب نظر اور سلیقے سے سجی ہوئی ـ دس بارہ ہی دکانیں تھیں مگر پورے اسلام آباد کے حسن کو مات دے رہی تھیں ـ کسی شاعر نے کہا تھا ـ:

چہرے تو سبھی ایک جیسے ہیں
میں نے تجھے تیری خوشبو سے پہچانا ہے

مجھے ڈاکٹر حسن رضوی صاحب یاد آگئے جو ہمیں کلا س میں اکثر کہا کرتے تھے مجھے پھول ، خوشبو، تتلیاں ، کتاب اور کتابی چہرے بہت پسند ہیں ـ میں نے گاڑی روک لی اور اس چھوٹے سے جنت نظیر خطے میں گھس گیا ـ انواع واقسام کے پھول مسکرا اور فضا کو مہکا رہے تھے ـ Rose , Glad, lilly . Garland, Rosepetal, Nargace, TuberRose, Gypso, Dasis, Deco, Chrysanthemumکیا غضب کا سما ںتھا جس کو صرف فطرت شناس ہی سمجھ سکتا ہے ـ
پھولو ںکو دیکھ کر مجھے پھر حسن رضوی صاحب یاد آگئے جو عین نوجوانی میں قتل کردیئے گئے وہ اکثر کہا کرتے تھےـ

تری قربت کے لمحے پھول جیسے
مگر پھولوں کی عمریں مختصر ہیں

وہ بھی پھول تھے اور انکی عمر بھی مختصر تھی ـ اللہ توکل میرے گاؤں کا نوجوان تھا میرے دل کے بہت قریب تھا ـ 28 سال کی عمر میں انتقال کرگیا ـ گلاب اگاتا تھا ، گلاب کاٹتا تھا ، گلاب بیچتا تھا اور خود بھی گلاب تھا ـ اس کی یاد بھی آنا شروع ہوگئی ـ فہمی بدایوانی صاحب نے کیا خوب کہا ہے ـ

گل فروشوں کو یہ بات کیسے سمجھاؤں
اس کی خوشبو اسی سے آتی ہے

یہ بھی پڑھیں: میلبورن میں نبض شناسوں کیساتھ شام

ملنا او ربچھڑنا زندگی کا جزو لازم ہے اور پھول بھی ملنے اور بچھڑنے کا ہی استعارہ ہیں ـ یہ یا تو محبوب ملنے پر گجرے کی صورت میں آتے ہیں یا بچھڑنے پر قبروں پر پتیوں کی صورت بکھیرے جاتے ہیں ـ مجھے اس بات کی آج تک سمجھ نہیں آسکی کہ پھولوں کا کاروبار کرنے والو ںکی عمریں مختصر کیو ںہوتی ہیں ـ اگر وہ زندگی بھی گزاریں تو اس صورت کہ

اٹھاکے پھول کی پتی نزاکت سے مسل ڈالی
اشارے سے کہاہم دل کا یو ں حال کرتے ہیں

اسلام آباد کوہسار مارکیٹ میں کل 12 دکانوں میں سے 4 پٹھانوں کی ملکیت تھیں، جبکہ 8 پنجابیوں کی ـ راہ چلتے مجھے پرفیکٹ فلاور کے مالک شوکت ایوب نے متاثر کیا ـ وہ بتا رہا تھا کہ ہمار خاندان پچھلے 50 سال سے اس کاروبار سے وابستہ ہے۔

ـ پہلے میرے والد صاحب تھے اس کے بعد میں اور آج کل میرا بیٹا مجھے اسسٹ کررہاہے ـ پہلے پہل یہاں ٹھیلوں پر پھول بکا کرتے تھے پھر سی ڈی اے نے یہ بارہ دکانیں بنائیں اور ان ٹھیلے والوں کو کرائے پر دے دیں ـ اور آج ہم دکانوں کے مالک ہیں ـ۔

شوکت ایوب بتا رہا تھا کہ پھول خریدنے والو ںمیں امراء و روسا کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں آتے ہیں جو محبت کے اظہار کیلئے خریداری کرتے ہیں ـ یا عمر رسید لوگ آتے ہیں جو بیماروں کی عیادت کیلئے پھول لینے آتے ہیں ـ۔

ویلنٹائن ڈے ، شادی بیاہ، مہندی اور بارات کے علاوہ عام روزمرہ زندگی میں پھول استعمال کرنے والوں کی تعداد اسلام آباد جیسے شہر میں بھی آٹے میں نمک کے برابر ہے ـ ہوٹلز کی لابیوں میں پھولوں کے گلدان رکھے جاتے ہیں یا اعلی حکومتی و دیگر طاقت ور شخصیات کو گلدستے پیش کئے جاتے ہیں جو ان کے ڈرائیور اکثر اوقات بعد میں پھینک دیتے ہیں ـ۔

یہ بھی پڑھیں: ہارٹ آف ملبورن کی دھائی، دلوں کی کہانی ، دھڑکنوں کا سفر، دس برس

شوکت ایوب بتانے لگا کہ میرے پاس کل 26 اقسام کے پھول موجو دہیں جن میں صرف 4 پاکستانی ہیں باقی 22 امپورٹڈ ـ ان کی تازگی کیلئے ان کو نہ صرف ڈیپ فریزر میں رکھا جاتا ہے بلکہ دکانوں کے اندر اے سی بھی چلانا ضروری ہے تاکہ ان کی رنگت ماند نہ پڑے ـشوکت ایوب اپنی داستان بڑے دھیمے لہجے میں چائے کا کش لیتے سنا رہا تھا اور میں ہمہ تن گوش پھولوں کی نزاکت کو محسوس اور خوشبو کو اپنے بدن میں جذب ہوتا دیکھ رہا تھا ـبتانے لگا۔

آج تک مجھ سے سب سے بڑا گلدستہ کامرا ن ٹیسوری گورنر سندھ نے تیا رکروایا جس کی مالیت ایک لاکھ روپے تھے او راس کا سائز پانچ بائے ساڑھے چار فٹ تھا ـ جبکہ سب سے چھوٹا گلدستہ ایک سو روپے کا تیا رکیا ـ تین پھول لئے اور ان کو ریپر میں لپیٹ دیا ـ گل فروش کی آواز میں سوز تھا ، بیان میں طاقت ، انداز میں روانی ، جذبے میں رفاقت اور منظر کشی میں حسن ـ حالانکہ وہ واجبی سا پڑھا لکھا تھا مگر یونیورسٹی کا گریجوایٹ لگ رہا تھا ـ اپنے کاروبار سے خوش بھی تھا ـ

مجھے آج تک پھولوں کے کاروبار سے وابستہ کوئی شخص پریشان نظر نہیں آیا صرف مختصر عمر کا مالک نظر آیا ـ آپ کا کاروبار اور پیشہ بھی آپ کی زندگی پر اثر ڈالتا ہے ـکروڑپتی ٹرانسپورٹرز اور آڑھتیوں کی زندگی مختلف ہوگی ـ ارب پتی پراپرٹی ڈیلر جھوٹ کا سہارا لے کر لمبی لمبی ضرور چھوڑیں گے ـامیر ترین گوالے کی شخصیت گالیوں کی مرہون منت ضرور ہوگی ۔

ـ سونے کا کاروبار کرنے والا نفیس اور خوب صورت ہوگا ـجبکہ سرکاری افسر و اہلکار بھی اپنی علیحدہ ہی پہچان رکھے گا ـبغور جائزہ لیں تو مختلف پیشوں سے زندگی کے کئی پوشیدہ حقائق کھل کر سامنے آ تے ہیں ـ اسی طرح پھولوں کا کاروبار کرنے والے نرم گداز ،دلکش ، ہوش ربا اور لطیف ہونے کے ساتھ ساتھ مختصر عمر کے حامل ضرور ہوں گے ـاللہ توکل کو ہی دیکھ لیں یا ڈاکٹر حسن رضوی صاحب کوـ ڈاکٹر صاحب کی طرح مجھے بھی پھول اور خوشبو بہت پسند ہے اور کیوں نہ ہو کہ خوشبو کی بھی اپنی شان ہوتی ہے ـ کسی شاعر نے کہا ہے ـ

ہم نے تو چپکے سے ایک گلاب بھیجا تھا اسے
خوشبو نے سارے شہر میں تماشابنا دیا

پھولوں کی مارکیٹ سے اٹھنے کو دل ہی نہیں چاہ رہا تھا مگر تنگی داماں کے باعث اور سرکاری ڈیوٹی کیلئے دل بڑا کرنا پڑاـ اب اپنے قارئین کی نظر حسن رضوی صاحب کی پوری غزل

کبھی کتابوں میں پھول رکھنا کبھی درختوں پہ نام لکھنا
ہمیں بھی ہے یاد آج تک وہ نظر سے حرف سلام لکھنا
وہ چاند چہرے وہ بہکی باتیں سلگتے دن تھے مہکتی راتیں
وہ چھوٹے چھوٹے سے کاغذوں پر محبتوں کے پیام لکھنا
گلاب چہروں سے دل لگانا وہ چپکے چپکے نظر ملانا
وہ آرزوؤں کے خواب بننا وہ قصہء ناتمام لکھنا
مرے نگر کی حسیں فضاؤں کہیں جو ان کا نشان پاؤ
تو پوچھنا یہ کہاں بسے وہ کہاں ہے ان کا قیام لکھنا
گئی رتوں میں حسن ہمارا بس ایک ہی تو یہ مشغلہ تھا
کسی کے چہرے کو صبح کہنا کسی کی زلفوں کو شام لکھنا

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

gaza gaza
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

غزہ پر اسرائیلی حملہ، 3 فلسطینی شہید، مغربی کنارے میں 16 افراد گرفتار

غزہ (سداۓ سچ نیوز) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں تین فلسطینی جاں...

fazl ur rahman fazl ur rahman
پاکستان2 گھنٹے ago

لاہور، مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

لاہور (صداۓ سچ نیوز) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے باہر پولیس تعینات...

oil oil
تازہ ترین2 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل سستا، قیمتیں تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور قیمتیں تقریباً...

airoplane airoplane
تازہ ترین2 گھنٹے ago

چین بوئنگ کے مزید 250 طیارے خرید سکتا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین بوئنگ کے مزید 250 طیارے خرید...

Gas Explosion in Vietnam Gas Explosion in Vietnam
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ویتنام کے دارالحکومت میں گیس دھماکا، 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی

ہنوئی (صداے سچ نیوز) ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے گنجان آباد علاقے ڈونگ دا میں کھانا پکانے والی گیس کے...

Houthis Houthis
تازہ ترین3 گھنٹے ago

صنعا پر کنٹرول مضبوط بنانے کے لیے حوثیوں کا جاسوسی نیٹ ورک وسیع کرنے کا فیصلہ

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن کے دارالحکومت صنعا پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرنے کے لیے حوثی باغیوں نے جاسوسی...

Electricity Electricity
پاکستان4 گھنٹے ago

بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے، ایف بی آرکا دوسرا نمبر، کرپشن خطرات سے متعلق جائزہ رپورٹ

اسلام آ باد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے کرپشن کے خطرات سے متعلق قومی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے...

imran-khan imran-khan
پاکستان5 گھنٹے ago

190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست

190 اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس میں عمران خان  نے...

Suicide Rate in Israeli Military Suicide Rate in Israeli Military
تازہ ترین5 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج میں خودکشی کا رجحان 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج میں خودکشی کا رجحان 16 سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسرائیلی...

US US
تازہ ترین5 گھنٹے ago

34 برس بعد امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی بھاری اکثریت سے کامیابی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے ایوانِ نمائندگان میں تقریباً 34 برس بعد ڈیموکریٹس نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل...

Trending