Connect with us

پاکستان

کبھی کتابوں میں پھول رکھنا

Do Took Article By Ch Shahzad Ahmed

ڈاکٹر حسن رضوی صاحب 2000 ء میں گورنمنٹ ایف سی کالج لاہور میں میرے اردو کے پروفیسر رہے ہیں ـ صاحب طرزادیب ، خوب صورت شخصیت کے مالک اور اردوکے منفرد لہجے کے شاعر تھے ـ ان کی یہ غزل سروں کی ملکہ نور جہاں نے بھی گائی او رکیا کمال گائی ـ۔

کبھی کتابوں میں پھول رکھنا
کبھی درختوں پہ نام لکھنا
ہمیں بھی ہے یاد
آج تک وہ نظر سے حرف سلام لکھنا

گذشتہ روز اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ کے پاس سے گذر ا تو گل فروشوںکی دکانیں نظر آئیں ـ خوبصورت ، قطاردر قطار ، جاذب نظر اور سلیقے سے سجی ہوئی ـ دس بارہ ہی دکانیں تھیں مگر پورے اسلام آباد کے حسن کو مات دے رہی تھیں ـ کسی شاعر نے کہا تھا ـ:

چہرے تو سبھی ایک جیسے ہیں
میں نے تجھے تیری خوشبو سے پہچانا ہے

مجھے ڈاکٹر حسن رضوی صاحب یاد آگئے جو ہمیں کلا س میں اکثر کہا کرتے تھے مجھے پھول ، خوشبو، تتلیاں ، کتاب اور کتابی چہرے بہت پسند ہیں ـ میں نے گاڑی روک لی اور اس چھوٹے سے جنت نظیر خطے میں گھس گیا ـ انواع واقسام کے پھول مسکرا اور فضا کو مہکا رہے تھے ـ Rose , Glad, lilly . Garland, Rosepetal, Nargace, TuberRose, Gypso, Dasis, Deco, Chrysanthemumکیا غضب کا سما ںتھا جس کو صرف فطرت شناس ہی سمجھ سکتا ہے ـ
پھولو ںکو دیکھ کر مجھے پھر حسن رضوی صاحب یاد آگئے جو عین نوجوانی میں قتل کردیئے گئے وہ اکثر کہا کرتے تھےـ

تری قربت کے لمحے پھول جیسے
مگر پھولوں کی عمریں مختصر ہیں

وہ بھی پھول تھے اور انکی عمر بھی مختصر تھی ـ اللہ توکل میرے گاؤں کا نوجوان تھا میرے دل کے بہت قریب تھا ـ 28 سال کی عمر میں انتقال کرگیا ـ گلاب اگاتا تھا ، گلاب کاٹتا تھا ، گلاب بیچتا تھا اور خود بھی گلاب تھا ـ اس کی یاد بھی آنا شروع ہوگئی ـ فہمی بدایوانی صاحب نے کیا خوب کہا ہے ـ

گل فروشوں کو یہ بات کیسے سمجھاؤں
اس کی خوشبو اسی سے آتی ہے

یہ بھی پڑھیں: میلبورن میں نبض شناسوں کیساتھ شام

ملنا او ربچھڑنا زندگی کا جزو لازم ہے اور پھول بھی ملنے اور بچھڑنے کا ہی استعارہ ہیں ـ یہ یا تو محبوب ملنے پر گجرے کی صورت میں آتے ہیں یا بچھڑنے پر قبروں پر پتیوں کی صورت بکھیرے جاتے ہیں ـ مجھے اس بات کی آج تک سمجھ نہیں آسکی کہ پھولوں کا کاروبار کرنے والو ںکی عمریں مختصر کیو ںہوتی ہیں ـ اگر وہ زندگی بھی گزاریں تو اس صورت کہ

اٹھاکے پھول کی پتی نزاکت سے مسل ڈالی
اشارے سے کہاہم دل کا یو ں حال کرتے ہیں

اسلام آباد کوہسار مارکیٹ میں کل 12 دکانوں میں سے 4 پٹھانوں کی ملکیت تھیں، جبکہ 8 پنجابیوں کی ـ راہ چلتے مجھے پرفیکٹ فلاور کے مالک شوکت ایوب نے متاثر کیا ـ وہ بتا رہا تھا کہ ہمار خاندان پچھلے 50 سال سے اس کاروبار سے وابستہ ہے۔

ـ پہلے میرے والد صاحب تھے اس کے بعد میں اور آج کل میرا بیٹا مجھے اسسٹ کررہاہے ـ پہلے پہل یہاں ٹھیلوں پر پھول بکا کرتے تھے پھر سی ڈی اے نے یہ بارہ دکانیں بنائیں اور ان ٹھیلے والوں کو کرائے پر دے دیں ـ اور آج ہم دکانوں کے مالک ہیں ـ۔

شوکت ایوب بتا رہا تھا کہ پھول خریدنے والو ںمیں امراء و روسا کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں آتے ہیں جو محبت کے اظہار کیلئے خریداری کرتے ہیں ـ یا عمر رسید لوگ آتے ہیں جو بیماروں کی عیادت کیلئے پھول لینے آتے ہیں ـ۔

ویلنٹائن ڈے ، شادی بیاہ، مہندی اور بارات کے علاوہ عام روزمرہ زندگی میں پھول استعمال کرنے والوں کی تعداد اسلام آباد جیسے شہر میں بھی آٹے میں نمک کے برابر ہے ـ ہوٹلز کی لابیوں میں پھولوں کے گلدان رکھے جاتے ہیں یا اعلی حکومتی و دیگر طاقت ور شخصیات کو گلدستے پیش کئے جاتے ہیں جو ان کے ڈرائیور اکثر اوقات بعد میں پھینک دیتے ہیں ـ۔

یہ بھی پڑھیں: ہارٹ آف ملبورن کی دھائی، دلوں کی کہانی ، دھڑکنوں کا سفر، دس برس

شوکت ایوب بتانے لگا کہ میرے پاس کل 26 اقسام کے پھول موجو دہیں جن میں صرف 4 پاکستانی ہیں باقی 22 امپورٹڈ ـ ان کی تازگی کیلئے ان کو نہ صرف ڈیپ فریزر میں رکھا جاتا ہے بلکہ دکانوں کے اندر اے سی بھی چلانا ضروری ہے تاکہ ان کی رنگت ماند نہ پڑے ـشوکت ایوب اپنی داستان بڑے دھیمے لہجے میں چائے کا کش لیتے سنا رہا تھا اور میں ہمہ تن گوش پھولوں کی نزاکت کو محسوس اور خوشبو کو اپنے بدن میں جذب ہوتا دیکھ رہا تھا ـبتانے لگا۔

آج تک مجھ سے سب سے بڑا گلدستہ کامرا ن ٹیسوری گورنر سندھ نے تیا رکروایا جس کی مالیت ایک لاکھ روپے تھے او راس کا سائز پانچ بائے ساڑھے چار فٹ تھا ـ جبکہ سب سے چھوٹا گلدستہ ایک سو روپے کا تیا رکیا ـ تین پھول لئے اور ان کو ریپر میں لپیٹ دیا ـ گل فروش کی آواز میں سوز تھا ، بیان میں طاقت ، انداز میں روانی ، جذبے میں رفاقت اور منظر کشی میں حسن ـ حالانکہ وہ واجبی سا پڑھا لکھا تھا مگر یونیورسٹی کا گریجوایٹ لگ رہا تھا ـ اپنے کاروبار سے خوش بھی تھا ـ

مجھے آج تک پھولوں کے کاروبار سے وابستہ کوئی شخص پریشان نظر نہیں آیا صرف مختصر عمر کا مالک نظر آیا ـ آپ کا کاروبار اور پیشہ بھی آپ کی زندگی پر اثر ڈالتا ہے ـکروڑپتی ٹرانسپورٹرز اور آڑھتیوں کی زندگی مختلف ہوگی ـ ارب پتی پراپرٹی ڈیلر جھوٹ کا سہارا لے کر لمبی لمبی ضرور چھوڑیں گے ـامیر ترین گوالے کی شخصیت گالیوں کی مرہون منت ضرور ہوگی ۔

ـ سونے کا کاروبار کرنے والا نفیس اور خوب صورت ہوگا ـجبکہ سرکاری افسر و اہلکار بھی اپنی علیحدہ ہی پہچان رکھے گا ـبغور جائزہ لیں تو مختلف پیشوں سے زندگی کے کئی پوشیدہ حقائق کھل کر سامنے آ تے ہیں ـ اسی طرح پھولوں کا کاروبار کرنے والے نرم گداز ،دلکش ، ہوش ربا اور لطیف ہونے کے ساتھ ساتھ مختصر عمر کے حامل ضرور ہوں گے ـاللہ توکل کو ہی دیکھ لیں یا ڈاکٹر حسن رضوی صاحب کوـ ڈاکٹر صاحب کی طرح مجھے بھی پھول اور خوشبو بہت پسند ہے اور کیوں نہ ہو کہ خوشبو کی بھی اپنی شان ہوتی ہے ـ کسی شاعر نے کہا ہے ـ

ہم نے تو چپکے سے ایک گلاب بھیجا تھا اسے
خوشبو نے سارے شہر میں تماشابنا دیا

پھولوں کی مارکیٹ سے اٹھنے کو دل ہی نہیں چاہ رہا تھا مگر تنگی داماں کے باعث اور سرکاری ڈیوٹی کیلئے دل بڑا کرنا پڑاـ اب اپنے قارئین کی نظر حسن رضوی صاحب کی پوری غزل

کبھی کتابوں میں پھول رکھنا کبھی درختوں پہ نام لکھنا
ہمیں بھی ہے یاد آج تک وہ نظر سے حرف سلام لکھنا
وہ چاند چہرے وہ بہکی باتیں سلگتے دن تھے مہکتی راتیں
وہ چھوٹے چھوٹے سے کاغذوں پر محبتوں کے پیام لکھنا
گلاب چہروں سے دل لگانا وہ چپکے چپکے نظر ملانا
وہ آرزوؤں کے خواب بننا وہ قصہء ناتمام لکھنا
مرے نگر کی حسیں فضاؤں کہیں جو ان کا نشان پاؤ
تو پوچھنا یہ کہاں بسے وہ کہاں ہے ان کا قیام لکھنا
گئی رتوں میں حسن ہمارا بس ایک ہی تو یہ مشغلہ تھا
کسی کے چہرے کو صبح کہنا کسی کی زلفوں کو شام لکھنا

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان1 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین1 دن ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان1 دن ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان1 دن ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان2 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین2 دن ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان2 دن ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان2 دن ago

محسن نقوی کی کے پی اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری...

inflation inflation
تازہ ترین2 دن ago

ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنگ کے دوران معاشی دباؤ میں گھرے ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین2 دن ago

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ سعودی عرب اور...

Trending