Connect with us

تازہ ترین

یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، اہم پل اور آئل ریفائنریاں نشانہ بنیں

Drone Attack on Russia

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی وزارتِ دفاع  کے مطابق یوکرین نے روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے جس میں ایک اسٹریٹجک اہمیت کے حامل پل کو نشانہ بنایا گیا اور آئل ریفائنریوں پر حملے کیے گئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق  2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ یوکرین کی جانب سے کیا جانے والا سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ اس کی فضائی دفاعی فورسز نے 16 مختلف علاقوں میں 1336 یوکرینی ڈرونز مار گرائے جو 29 اکتوبر کو مار گرائے جانے والے 1254 ڈرونز کے گزشتہ ریکارڈ سے بھی زیادہ ہیں۔

خیال رہے کہ روس نے بھی یوکرین پر ڈرون اور میزائل حملے تیز کر دیے ہیں اور دونوں فریق ایک دوسرے کی توانائی کی تنصیبات اور دیگر اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بناتے ہوئے ایک شدید اعصاب شکن جنگ لڑ رہے ہیں۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے بتایا کہ اتوار کی شام سے روسی دارالحکومت کے گردونواح پر تقریباً 600 یوکرینی ڈرونز داغے گئے جن میں سے 191 کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

روسی وزارتِ دفاع نے کہا کہ یوکرینی ڈرونز کو بحیرہ اسود کے جزیرہ نما کریمیا کے علاوہ بحیرہ ازوف اور بحیرہ اسود کے پانیوں کے اوپر بھی مار گرایا گیا۔

کریمیا کے روس نواز گورنر سرگئی اکسیونوف نے بتایا کہ رات کے وقت اس سڑک اور ریل کے پل کو نشانہ بنایا گیا جو کریمیا کو روس کے علاقے کراسنودار سے ملاتا ہے جسے صدر پیوٹن کا ایک نمایاں انفراسٹرکچر منصوبہ سمجھا جاتا ہے۔ 

کریملن نے اس نقصان کو معمولی قرار دیا ہے، جبکہ وزارتِ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کے باعث پل پر سڑک کی ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے تاہم ریل ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔

تیل کی متعدد تنصیبات کے حامل علاقے روستوف کے گورنر یوری سلیوسار  نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرینی حملے کے بعد ازوف میں چار صنعتی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی حکام کے مطابق کراسنودار کے علاقے السکی میں بھی ایک نامعلوم صنعتی تنصیب میں آگ لگ گئی اور گرنے والے ڈرون کے ملبے کی زد میں آ کر بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے، واضح رہے کہ السکی میں ایک آئل ریفائنری بھی واقع ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Rabia-Ahsan-shot-dead Rabia-Ahsan-shot-dead
پاکستان3 منٹس ago

تفتیش میں ثابت ہوچکا، ربیعہ کو گولی ملزم احسن طاہر نے ماری ہے، سی پی او راولپنڈی

راولپنڈی (صداے سچ نیوز) راولپنڈی میں ٹی وی اینکر ربیعہ احسن قتل کیس سے متعلق  بات کرتے ہوئے سی پی...

PMDC PMDC
پاکستان15 منٹس ago

پی ایم ڈی سی کی ڈاکٹرز کو 8 فروری 2027ء تک رجسٹریشن، پریکٹس لائسنس تجدید کروانے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے تمام ڈاکٹرز کو رجسٹریشن اور...

Brutal Father Brutal Father
تازہ ترین21 منٹس ago

جھگڑے میں ماں کو بچانے کی کوشش پر سفاک باپ نے اپنے 16 سالہ بیٹے کی جان لے لی

ناٹک (صداۓ سچ نیوز) بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آنے والے ایک دل خراش واقعے میں سفاک والد نے اپنے...

Drone Attack on Russia Drone Attack on Russia
تازہ ترین34 منٹس ago

یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، اہم پل اور آئل ریفائنریاں نشانہ بنیں

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی وزارتِ دفاع  کے مطابق یوکرین نے روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون...

oic oic
پاکستان2 گھنٹے ago

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی وزیراعظم سے ملاقات، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد  (صداے سچ نیوز)  او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اسماعیل ولد الشیخ احمد نے آج اسلام آباد میں...

chaudhry-salik-hussain chaudhry-salik-hussain
پاکستان2 گھنٹے ago

چوہدری سالک نے مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو ہتکِ عزت کے نوٹس بھیج دیے

اسلام آباد  (صداے سچ نیوز) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے  اپنے بیان میں کہا کہ قانونی نوٹس کا باضابطہ...

kpk kpk
پاکستان2 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا میں فوج کی مسلسل تعیناتی سے متعلق آئینی عدالت میں جواب جمع

پشاور(صداے سچ نیوز) خیبر پختونخوا میں کسی استثنیٰ کے بغیر سول انتظامیہ کی معاونت کےلیے افواج کی مسلسل تعیناتی ناگزیر...

water water
تازہ ترین2 گھنٹے ago

سرد موسم میں مناسب مقدار میں پانی پینے کے فوائد

ہمارا جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مبنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ روزانہ مناسب مقدار میں پانی...

pakistan fanland pakistan fanland
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے فن لینڈ کے نائب وزیر جارنو سیرجالا کی ملاقات...

bushra-bibi bushra-bibi
پاکستان3 گھنٹے ago

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنےکی درخواست دائر

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائی...

Trending