تازہ ترین
سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے تین بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے
ریاض (صداۓ سچ نیوز) اتحادی افواج برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے تصدیق کی ہے کہ حوثی ملیشیا نے سعودی دارالحکومت ریاض کو تین بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے نجران ریجن، ریاض شہر اور السلیل گورنری میں ابتدائی وارننگ سسٹم کے ذریعے ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا ۔ سعودی محکمہ شہری دفاع نے چند منٹ بعد خطرہ ختم ہونے کا اعلان کر دیا۔
شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور الرٹ کے دوران کھلی جگہوں، شیشوں، بالکونیوں اور چھتوں سے دور رہیں۔
شہری دفاع نے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کی کارروائیوں یا ان کے ملبے کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر حساس سکیورٹی معلومات شیئر کرنے سے بھی خبردار کیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

