پاکستان
کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے چار ہزار ٹن غیرملکی لائٹ بیئر پکڑی گئی
کراچی (صدائے سچ نیوز)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کراچی سے اسلام آباد ترسیل کی جانے والی غیرملکی اسمگل شدہ 4 ہزار ٹِن مری لائٹ بیئر برآمد کرلی، لائٹ بئیر اور ٹرک کی مالیت 4 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔
حکام نے موصولہ خفیہ اطلاع پر سکھر بیراج پر کراچی سے اسلام آباد جانے والے ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی تو ٹرک سے غیر ملکی شراب اور متفرق اشیاء برآمد ہوئیں، مری لائٹ بیئر، چائنیز شراب کوکنگ وائن سمیت دیگر اشیائے خوردونوش متعلقہ دستاویزات کے بغیر دہری کارٹن پیکنگ میں ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، حکام نے مقدمہ درج کرکے ٹرک سمیت تمام اشیاء ضبط کرلی ہیں۔
سوست میں کارروائی، جعلی آئی جی ایم کے ذریعے جی بی ٹیکس استثنیٰ حاصل کرنے کی کوشش ناکام
ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق سوست میں ایک کارروائی کے دوران جعلی آئی جی ایم کے ذریعے جی بی ٹیکس استثنیٰ حاصل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، حکام کے مطابق درآمدی دستاویزات میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے مبینہ ردوبدل کا انکشاف ہوا ہے۔
سوست میں اس بروقت کارروائی کی بدولت ریونیو کی مد میں 56 لاکھ 86ہزار روپے کے ممکنہ نقصان کو بچا لیا گیا، پاکستان کسٹمز کے مطابق میسرز زین انٹرپرائزز کی اس کھیپ کو جعلی طور پر میسرز اجل انٹرپرائزز کے نام پر ظاہر کیا گیا تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

