Connect with us

تازہ ترین

حالات سازگار ہوتے ہی اسرائیل کو ایران کیخلاف جنگ شروع کردینی چاہیے، موساد چیف

Mossad chief David Barnea

یروشلم (صدائے سچ نیوز)اسرائیلی اور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ بارنیا نے یروشلم میں یورپی قیادت سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت کے ساتھ سفارتی معاہدہ کامیاب نہیں ہوسکتا کیونکہ تہران کا بنیادی مقصد جوہری ہتھیار حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں موجودہ نظام کے خاتمے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات ضروری ہیں اور اگر اس مقصد کے لیے دوبارہ جنگ لڑنا پڑے تو ایسا کرنا چاہیے۔ فوجی کارروائی کا وقت اسی وقت ہوگا جب تمام حالات اس کی اجازت دیں۔

ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کی بحری ناکہ بندی برداشت نہیں کی جائے گی اور ایران اپنے دفاع کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرے گا۔

ان کے بقول تہران آبنائے ہرمز اسی صورت کھولے گا جب واشنگٹن اس کے مطالبات تسلیم کرے گا جن میں پابندیوں کا خاتمہ اور ناکہ بندی روکنا شامل ہے۔

امریکا نے ایرانی تیل کی برآمدات سے متعلق بحری ناکہ بندی 13 اپریل کو نافذ کی تھی جون میں عارضی طور پر اٹھائی اور 14 جولائی کو دوبارہ بحال کردی تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو ایران پر ممکنہ حملے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں تاہم اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس نے خبردار کیا ہے کہ نئی کارروائی سے لبنان، شام اور غزہ تک علاقائی جنگ پھیل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

Mossad chief David Barnea Mossad chief David Barnea
تازہ ترین37 منٹس ago

حالات سازگار ہوتے ہی اسرائیل کو ایران کیخلاف جنگ شروع کردینی چاہیے، موساد چیف

یروشلم (صدائے سچ نیوز)اسرائیلی اور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ بارنیا نے یروشلم میں یورپی قیادت سے متعلق ایک...

iran minister of petroleumHamid Bovard iran minister of petroleumHamid Bovard
تازہ ترین43 منٹس ago

ایران کے پاس تیل برآمد کرنے کی ایسی حکمتِ عملی موجود ہے جسے ظاہر نہیں کیا جائے گا، وزیرِ تیل

تہران(صدائے سچ نیوز)ایران کے قائم مقام وزیرِ تیل حمید بورد  نے کہا ہے کہ ملک کی تیل کی برآمدات کو...

saudi prince saudi bin abdul aziz saudi prince saudi bin abdul aziz
تازہ ترین58 منٹس ago

سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے

ریاض (صدائے سچ نیوز)سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔ ایوان شاہی کے مطابق...

bnd bnd
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

روس رواں برس کے اختتام تک خلا میں ایٹمی ہتھیار تعینات کرسکتا ہے، جرمن انٹیلیجنس کا انتباہ

جرمن پبلک براڈکاسٹرز ’این ڈی آر‘، ’ڈبلیو ڈی آر‘ اور روزنامہ ’زوڈ ڈوئچے زائتونگ‘ کی رپورٹ کے مطابق، ’اسپوتنک ایس‘...

shehbaz sharif shehbaz sharif
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعظم کا اپنا گھر پروگرام کے ذریعے اگلے 6 ماہ میں ایک ہزار ارب روپےکا قرض دینےکاہدف

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز)اسلام آباد  میں  اپنا گھر پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا...

df5b df5b
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

چین کو خدشہ ہے امریکا مصنوعی ذہانت کے ذریعے اس کے جوہری ہتھیاروں کو زیادہ آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی اخبار

بیجنگ (صدائے سچ نیوز)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے چیف چائناکارسپونڈنٹ کرس بکلی نے چینی فوجی اور سویلین محققین کے 100 سے...

karachi-raid-bear-recovered karachi-raid-bear-recovered
پاکستان1 گھنٹہ ago

کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے چار ہزار ٹن غیرملکی لائٹ بیئر پکڑی گئی

کراچی (صدائے سچ نیوز)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کراچی سے اسلام آباد ترسیل کی جانے والی غیرملکی...

Zeeshan Ali Naqvi Zeeshan Ali Naqvi
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان بیت المال کے فلاحی اقدامات اور انتظامی امور پر اہم پیش رفت، سید ذیشان علی نقوی کی ایم ڈی سے ملاقات

اسلام آباد ( صدائے سچ نیوز) پاکستان بیت المال بورڈ کے ممبر برائے گلگت بلتستان، اسلام آباد و آزاد جموں...

petrol price petrol price
پاکستان2 گھنٹے ago

پیٹرول 3 روپے مزید سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار

 اسلام آباد (صدائے سچ نیوز)نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل...

Nadir Gul Barech Nadir Gul Barech
پاکستان2 گھنٹے ago

مضبوط خاندان، بااختیار خواتین اور مربوط معاشرے پُرامن پاکستان کی بنیاد ہیں، نادر گل بڑیچ

اسلام آباد  (صدائے سچ نیوز) پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بڑیچ...

Trending