تازہ ترین
غزہ پر اسرائیلی حملہ، 3 فلسطینی شہید، مغربی کنارے میں 16 افراد گرفتار
غزہ (سداۓ سچ نیوز) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں تین فلسطینی جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج نے کارروائیاں کرتے ہوئے 16 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے جنوبی غزہ کے علاقے المواصی میں خان یونس کے مغرب میں حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین فلسطینیوں کی جان چلی گئی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب مغربی کنارے کے شہروں قلقیلیہ اور نابلس میں اسرائیلی فوج نے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی کے دوران 16 افراد کو گرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق قلقیلیہ سے 9 جبکہ نابلس اور اس کے نواحی گاؤں سالم سے 7 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں سابق قیدی بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے کارروائیوں کے دوران بعض سڑکیں بند کردیں اور مختلف علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کردیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

