Connect with us

پاکستان

خواب دیکھنا کبھی مت چھوڑو، ہماری منزل ستاروں سے آگے ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ShehbazSharif

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواب دیکھنا کبھی مت چھوڑو، محنت کرتے رہو، پاکستان پر یقین رکھو، ہماری منزل ستاروں سے آگے ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم کہا ہے کہ افواجِ پاکستان، سائنسدانوں اور نوجوانوں کی مشترکہ کاوشوں سے پاکستان خلائی تحقیق میں نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری نوجوان نسل، ہمارے سائنسدانوں اور ہمارے خوابوں کا سفر ہے، ذیشان علی اور خرم داؤد دونوں نے محنت، نظم و ضبط اور لگن سے چین میں تربیت مکمل کی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے جانے والا چین کے بعد دنیا کا پہلا ملک بنے گا، یہ پاکستان اور چین کی آہنی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے برادر ملک چین کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے پاکستان کو اس تاریخی مشن کا حصہ بنایا، چین اور پاکستان اب خلا کے سفر میں بھی ہم قدم ہیں، یہ دوستی کی وسعت اور قربت کا اظہار ہے۔

وزیراعظم نے اسپارکو اور سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگر آج ایک پاکستانی خلائی اسٹیشن تک پہنچ سکتا ہے تو کل ایک پاکستانی چاند تک بھی پہنچے گا۔

انہوں نے قوم کے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ ہماری منزل ستاروں سے آگے ہے، علامہ محمد اقبال نے برسوں پہلے نوجوانوں کو تلقین کی تھی کہ انہیں ستاروں سے آگے جانا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے یہ خواب آج پورا ہو رہا ہے، حکومتِ پاکستان سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ مشن نئے پاکستان کی جانب ایک بڑا قدم ہے، ہمارا نوجوان دنیا کے ساتھ مقابلہ نہیں بلکہ دنیا کی رہنمائی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

Asia Cup Rising Stars Match. Asia Cup Rising Stars Match.
پاکستان14 منٹس ago

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، نیپال 72 پر ڈھیر، پاکستان 96 رنز سے کامیاب

دوحہ (صداۓ سچ نیوز)رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے نیپال اے 72 رنز پر ڈھیر کرکے میچ 96 رنز...

super moon super moon
پاکستان20 منٹس ago

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال کے دوسرے ’سپر مون‘ کا نظارہ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال کا دوسرا ’سپر مون‘ دیکھا جا سکے گا۔ چاند زمین کے قریب آنے...

iraq army iraq army
تازہ ترین27 منٹس ago

عراقی حکومت کا فوج کو شہروں سے انخلا کرکے سرحدوں پر تعینات کرنے کا حکم

بغداد (صداۓ سچ نیوز)عراقی وزارت دفاع نے فوج کو شہروں سے انخلا کرکے سرحدوں پر تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔...

ShehbazSharif ShehbazSharif
پاکستان35 منٹس ago

خواب دیکھنا کبھی مت چھوڑو، ہماری منزل ستاروں سے آگے ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواب دیکھنا کبھی مت چھوڑو، محنت کرتے رہو، پاکستان پر...

smuggling smuggling
تازہ ترین41 منٹس ago

سعودی عرب، ہیروئن اسمگلنگ کا الزام، 3 پاکستانی شہریوں کی سزائے موت پر عملدرآمد

مکہ مکرمہ (صداۓ سچ نیوز)ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں تین پاکستانی شہریوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا۔  مکہ...

USParliament USParliament
تازہ ترین45 منٹس ago

امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی 34 سال بعد بڑی اکثریت

واشنگٹن(صداۓ سچ نیوز)امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے 34 سال یعنی 1992 کے بعد سب سے بڑی اکثریت حاصل کرلی۔...

Abbas-Araghchi Abbas-Araghchi
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کی زمینی ناکابندی ناممکن ہے، وسیع رقبہ مقابلہ کرنے میں مدد دیتا ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کی زمینی ناکابندی تقریباً ناممکن ہے۔ ...

gaza gaza
تازہ ترین4 گھنٹے ago

غزہ پر اسرائیلی حملہ، 3 فلسطینی شہید، مغربی کنارے میں 16 افراد گرفتار

غزہ (سداۓ سچ نیوز) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں تین فلسطینی جاں...

fazl ur rahman fazl ur rahman
پاکستان4 گھنٹے ago

لاہور، مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

لاہور (صداۓ سچ نیوز) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے باہر پولیس تعینات...

oil oil
تازہ ترین4 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل سستا، قیمتیں تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور قیمتیں تقریباً...

Trending