پاکستان
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل مشترکہ نمبر ون قرار
اردن (صداۓ سچ نیوز) اردن سے سالانہ شائع ہونے والی دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو شامل کیا گیا ہے۔
فہرست میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے نام بھی شامل ہیں۔
اشاعت کے خصوصی مضمون ’جوائنٹ نمبر ون‘ میں ادارے نے اس فیصلے کی بنیادی وجہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو قرار دیا ہے۔
کتاب کے ٹاپ 50 کے ابتدائی چارٹ میں سعودی قیادت کو نمبر ایک، پاکستانی قیادت کو نمبر 2 اور ترک صدر رجب طیب اردوان کو نمبر 3 پر درج کیا گیا ہے۔ اس کے برعکس کتاب میں خصوصی مضمون ’جوائنٹ نمبر ون‘ کے خصوصی حصے اور شخصیات کی تصاویر میں پانچوں رہنماؤں کو مشترکہ پہلی پوزیشن دی گئی ہے۔
فہرست میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے، جبکہ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللّٰہ دوم پانچویں اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی چھٹے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ اس کے علاوہ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم تیرہویں اور انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو سولہویں نمبر پر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اُردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر (RISSC) کی جانب سے شائع کردہ اس فہرست کا 2027ء ایڈیشن اس اشاعت کا اٹھارہواں سالانہ ایڈیشن ہے، جس میں اس مرتبہ پہلی بار 5 عالمی رہنماؤں کو مشترکہ طور پر سرفہرست رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

