پاکستان
اب تک عمران خان کے خط پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دس روز قبل تینوں چیف جسٹس صاحبان کو خط لکھ کر انصاف کی اپیل کی تھی، مگر اب تک اس خط پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں آج ایک بار پھر تینوں چیف جسٹس صاحبان سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بلا تاخیر انصاف دیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا۔
عمران خان کا خط وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو پہنچایا گیا تھا۔
وکیل سلمان صفدر نے دعویٰ کیا تھا کہ خط بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لکھا گیا ہے۔ جس میں بانی پی ٹی آئی کی طبی سہولتیں اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی اپیل کی گئی ہے۔
خط میں بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ مجھے برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، میرا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ چکا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

