تازہ ترین
امریکی سینیٹر کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ، غزہ کو زہریلا خطہ قرار دے دیا
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے آکسفیم کی نئی رپورٹ کی روشنی میں اسرائیل کو امریکی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین سال سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں نے غزہ کو ’زہریلے بنجر علاقے‘ میں تبدیل کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں برنی سینڈرز نے کہا کہ غزہ میں صفائی اور نکاسی آب کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوچکا ہے، جبکہ 6 کروڑ 10 لاکھ ٹن سے زائد ملبے نے علاقے کو انتہائی آلودہ اور زہریلا بنا دیا ہے۔
انہوں نے موجودہ ماحولیاتی اور انسانی صورت حال کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اسرائیل کو فوجی امداد فراہم کرنا بند کرنی چاہیے اور اس کے بجائے غزہ کے عوام کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد دینی چاہیے۔
آکسفیم نے تنازعات اور ماحولیات پر کام کرنے والے ادارے ’کانفلکٹ اینڈ انوائرمنٹ آبزرویٹری‘ کے ساتھ مل کر یہ رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کے 99 فیصد سے زیادہ علاقے میں ممکنہ زہریلی آلودگی پائی گئی ہے، جس سے ہوا، مٹی، پانی اور خوراک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ صفائی کے نظام کی تباہی اور 6 کروڑ 10 لاکھ ٹن سے زائد خطرناک ملبے کی موجودگی سنگین ماحولیاتی نتائج پیدا کرسکتی ہے۔ اس صورت حال کو ممکنہ ماحولیاتی جنگی جرائم کے تناظر میں بھی دیکھا گیا ہے، جو غزہ میں انسانی بقا کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

