پاکستان
اپوزیشن لیڈر وزیراعظم ہاؤس حتیٰ کہ رانا ثنا کی رہائشگاہ پر جانے کو تیار ہیں، ترجمان اپوزیشن اتحاد
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر وزیراعظم ہاؤس حتیٰ کہ رانا ثنا اللّٰہ کی رہائش پر ملاقات کے لیے جانے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر رانا ثنا اللّٰہ دوبارہ ایسا موقف اپنا رہے ہیں تو میں محمود اچکزئی تک ان کا موقف پہنچاؤں گا۔
ترجمان اپوزیشن اتحاد کا کہنا تھا کہ ہم کوئی حکومت کی طرح نہیں کہ روزانہ موقف بدلیں۔ محمود اچکزئی نے واضح کیا اگر بہتری چاہتے ہیں تو قومی ڈائیلاگ اور اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے قومی حکومت کا ایک فارمولا دیا ہے، محمود اچکزئی نے کہا ہے پہلے مرحلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز ایک ساتھ بیٹھ جائیں۔
ترجمان اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سیاسی قیدیوں کی رہائی اور شفاف انتخابات کا مرحلہ طے کرنا ہے۔ یہ قومی حکومت آئین میں غیر آئینی ترمیم کو تبدیل کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی حکومت شفاف انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات میں کردار ادا کرے گی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

