پاکستان
فاطمہ اصغر قتل کیس، سیشن کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے احکامات کالعدم قرار دیدیے
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر قتل کیس میں دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج آصف محمود نے اضافی دفعات کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے 20 اور 23 نومبر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے احکامات کالعدم قرار دے دیے۔ عدالتی فیصلے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کو تفتیش کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی ہدایات دی تھیں۔
فیصلے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ تفتیشی افسر کو تفتیش کے طریقہ کار کی ہدایات نہیں دے سکتا، تفتیشی افسر کو بچی کی عمر، تعلیمی ریکارڈ، گھریلو ملازمت اور دیگر شواہد کا جائزہ لینے سے نہیں روکا گیا۔
عدالتی فیصلے مطابق تفتیشی افسر قانون کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور مکمل تفتیش کرے۔ عدالت نے کہا تفتیشی افسر کو مخصوص دفعات شامل کرنے اور مخصوص تفتیشی اقدامات کی ہدایات اختیار سے تجاوز ہے۔
عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مداخلت کی درخواست مسترد کر دی۔
فیصلے کے مطابق دونوں ملزمان نے جسمانی ریمانڈ کو چیلنج نہیں کیا تھا، ریمانڈ برقرار رہے گا، تفتیشی افسر شواہد کی بنیاد پر خود قابل اطلاق قانونی دفعات کا تعین کرے گا۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو تفتیشی عمل میں کسی فریق کے سماجی، مالی یا سرکاری اثر و رسوخ سے آزاد رہنے کا حکم دیا۔
فیصلے مطابق پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت سے متعلق الگ حکم کو موجودہ درخواست میں چیلنج نہیں کیا گیا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

