Connect with us

تازہ ترین

ہمارا مشن ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرے اور تیاری کی صلاحیت کو ختم کرنا ہے، امریکی وزیرخارجہ

marco-rubio

ایران (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر خارجہ  مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی کا اگلا مرحلہ موجودہ صورتحال سے زیادہ سخت ہوگا اور اب بھی “سخت حملہ کرنا باقی ہے”۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ “آپریشن ایپک فیوری” مکمل ہونے کے بعد دنیا ایک محفوظ جگہ ہوگی۔ ان کے مطابق ایران کے خلاف جاری آپریشن تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اب تک چھ امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران جیسے ملک کے پاس میزائل اور ایٹمی ہتھیار ہوں تو وہ پوری دنیا کو یرغمال بنا سکتا ہے، اس لیے اسے میزائل ٹیکنالوجی حاصل نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ہر ماہ تقریباً ایک سو میزائل تیار کر رہا ہے اور امریکی مشن ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرے اور تیاری کی صلاحیت کو ختم کرنا ہے۔

روبیو نے مزید کہا کہ ایران اس وقت کمزور ترین حالت میں ہے اور انہیں امید ہے کہ ایرانی عوام موجودہ حکومت کو ہٹا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایسا ایران چاہتا ہے جہاں موجودہ رجیم کی حکومت نہ ہو۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق ایران کے اقدامات کو سنجیدگی سے لیا گیا، اسی لیے آپریشن کی ضرورت پیش آئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے حملے کا انتظار نہیں کر سکتا تھا، اس لیے پیشگی کارروائی کی گئی۔

روبیو نے یہ بھی کہا کہ ایران میں کسی اسکول کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Educational Institutions in Islamabad Educational Institutions in Islamabad
پاکستان48 منٹس ago

لانگ مارچ، اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں لانگ مارچ کے معاملے پر شہر کے سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے...

Aerospace Force Aerospace Force
تازہ ترین58 منٹس ago

پاسداران انقلاب ایرو اسپیس فورس نے آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی ڈرون مار گرایا

پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے آبنائے ہرمز کے اوپر ایک اور امریکی MQ-1 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ...

ambulance ambulance
پاکستان1 گھنٹہ ago

شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر ہوگئی

ٹنڈوالہ یار (صداۓ سچ نیوز) ٹنڈوالہ یار میں ایک شادی کی تقریب میں اُس وقت افراتفری مچ گئی جب شرکت...

General Hossein Mohebi General Hossein Mohebi
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو اس بار ایسے نئے ہتھیار استعمال کریں گے کہ دنیا حیران ہوجائے گی، ترجمان پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ  امریکا نے حملے...

Hakan-Fidan Hakan-Fidan
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

مکہ الائنس مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے،ترک وزیر خارجہ

انقرہ (صداۓ سچ نیوز) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ دفاعی اتحاد کی ادارہ جاتی تشکیل میں پیشرفت جاری...

Mohsin Naqvi Mohsin Naqvi
پاکستان3 گھنٹے ago

دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی تیاری...

Balochistan Balochistan
پاکستان3 گھنٹے ago

فورسز نے بلوچستان سے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے راستے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 58  غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو...

Italy pm Italy pm
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اٹلی، اسکولوں میں برقع و حجاب پر پابندی، غیر ملکی طلبہ کی تعداد کم کرنے کی تیاری

اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ حکومت اسکولوں میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد...

US Ambassador to UN US Ambassador to UN
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس...

furnace-oil furnace-oil
تازہ ترین4 گھنٹے ago

خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ

عالمی منڈی میں دو فیصد کمی کے بعد تیل کی قیمتیں ایک ہفتے سے زائد کی کم ترین سطح پر...

Trending