Connect with us

تازہ ترین

برطانیہ کی جانب سے فوجی اڈے نہ ملنے پر مایوسی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ

Trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے فوجی اڈے استعمال کرنے کی فوری اجازت نہ دینے سے مایوسی ہوئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حملوں کے لیے ڈیگو گارشیا فوجی اڈے کو استعمال کرنے کی فوری اجازت نہیں دی۔ جس پر انہیں شدید مایوسی ہوئی۔ ایسے حساس وقت میں قریبی اتحادیوں کے درمیان مکمل تعاون ضروری ہوتا ہے۔

انہوں نے برطانوی رویئے پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے نے دونوں ممالک کے درمیان پالیسی اختلافات کو نمایاں کر دیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے بعد ازاں امریکا کو فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت دے دی۔ انہوں ںے کہا کہ امریکا نے باضابطہ طور پر اجازت طلب کی تھی، جسے منظور کر لیا گیا۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ یہ فیصلہ ایران کو خطے میں میزائل داغنے سے روکنے اور معصوم شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔ برطانوی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اور ایسے ممالک کو تنازع کا نشانہ بننے سے بچانا ضروری ہے جو براہ راست اس کشیدگی میں شامل نہیں۔

واضح رہے کہ بحرہند میں واقع ڈیگو گارشیا امریکا اور برطانیہ کا مشترکہ اسٹریٹجک فوجی اڈہ ہے۔ جو مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور بحر ہند کے خطے میں طویل فاصلے کی فضائی اور بحری کارروائیوں کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Ismail Baqai Ismail Baqai
تازہ ترین5 گھنٹے ago

نائن الیون میں ملوث افراد ایرانی نہیں تھے، اسماعیل بقائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے جواز...

PTI workers PTI workers
پاکستان5 گھنٹے ago

27 ستمبر کے مارچ کا معاملہ، پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سرگرم کارکنان نظر بند

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے مارچ کے پیش نظر تحریک انصاف کے 100 سے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین5 گھنٹے ago

یمن میں کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

یمن میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔...

monsoon rains monsoon rains
پاکستان5 گھنٹے ago

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نواں اور آخری اسپیل آج سے شروع ہونےکا امکان

لاہور (صداۓ سچ نیوز) مون سون بارشوں کا نواں اور آخری اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔  ترجمان...

masood peshakian masood peshakian
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکا ناکہ بندی اور جارحیت بند کردے تو آبنائے ہرمزکھول دی جائےگی، ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے پیرکو مسقط میں ایران اور عرب ممالک کے...

ismail-baqae ismail-baqae
تازہ ترین5 گھنٹے ago

سمندری پابندیاں اور ناکہ بندی جنگ کے مترادف ہیں، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے سعودی عرب، اردن اور جاپان کو ایران...

lose-weight lose-weight
تازہ ترین20 گھنٹے ago

جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو ناشتے میں اس غذا کا استعمال عادت بنالیں

ناشتے میں متعدد افراد انڈے کھانا پسند کرتے ہیں اور یہ عادت صحت بالخصوص موٹاپے سے بچانے کے لیے فائدہ...

Orangi-Town Orangi-Town
پاکستان21 گھنٹے ago

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بلدیہ سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ...

shafi-jan shafi-jan
پاکستان21 گھنٹے ago

ہم اس نظام کو گرانے آرہے ہیں اور پوری طاقت سے اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے، شفیع جان

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے موبائل فون کا فرانزک...

rangers rangers
پاکستان21 گھنٹے ago

سندھ اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ اسمبلی اجلاس میں رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر...

Trending