پاکستان
کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے نیلامی کے قابل کنٹینرز پر ڈیمرج معاف کرنے کا فیصلہ
کراچی (صداۓ سچ نیوز) بندرگاہ پر رش کم کرنے کےلیے کراچی پورٹ ٹرسٹ اورنجی ٹرمینلز کی جانب سے نیلامی کےقابل کنٹینرز پر 100 فیصد ڈیمرج معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق فیصلے کا مقصد کراچی کے ذریعے بڑھتے ہوئے ٹرانس شپمنٹ کارگو کو مؤثرطور پر سنبھالنا ہے۔
ترجمان کے پی ٹی کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ اور نجی ٹرمینلزآپریٹرز کے درمیان تعمیری مشاورت کے بعد بندرگاہ پررش کو کم کرنے کے لیے نیلامی کے قابل اورنیلام شدہ کنٹینرز پر ڈیمرج چارجز مکمل طور پرمعاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ بشرطیکہ یہ کنٹینرز نیلامی کے 7 دن کے اندر کلیئر کر لیے جائیں۔
ترجمان کے مطابق توقع ہے کہ فیصلے سے پاکستان کسٹمز کو طویل عرصے سے زیر التوا کنٹینرز کی کلیئرنس میں تیزی لانے میں مدد ملے گی جبکہ تجارتی اور لاجسٹکس کے شعبے کو بھی خاطر خواہ سہولت فراہم ہوگی ، نیلامی کےقابل کارگو کی تیز رفتار کلیئرنس سے بندرگاہ پر جمع شدہ کنٹینرز کے باعث پیدا ہونے والا رش کم کرنے میں مدد ملے گی۔
-
پاکستان1 مہینہ agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان7 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

