Connect with us

پاکستان

متاثرین اسلام آباد کو زبردستی گھروں سے نکالنے کیلئے وفاقی حکومت انتظامی مشینری استعمال کر رہی ہے، تنویر حسین عباسی

Tanveer Abbasi Chairman Awam Dost Group

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز)پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتیں متاثرین اسلام آباد کی آبادکاری کے حقوق کے حصول میں مدد کریں، جن کی ہزاروں ایکڑ اراضی وفاقی دارالحکومت کے قیام کے لئے حکومت نے مارشل لاء کے تحت زبردستی اپنی تحویل میں لی تھی ۔ لیکن سی ڈی اے انہیں آباد کرنے کی بجائے ریاستی طاقت کے زور پر ںے دخل کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہارچیئرمین عوام دوست گروپ نورپور شاہاں تنویر حسین عباسی نے اہل علاقہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو زبردستی گھروں سے نکالنے کے لئے چیف کمیشنر و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا پولیس کا استعمال کر رہا ہے جو قابلِ مذمت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ سب کچھ طاقت ور ارباب اختیار کے نام پر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں جس طرح حکومتی مشینری انسانی اور بنیادی حقوق کی پامالی کر رہی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

تنویر عباسی نے کہا کہ اہلیان نورپور شاہاں کا اسلام آباد جانے کا ساڑھے تین سو سالہ پرانا راستہ نومبر 2025 سے بند کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے نور پور شاہاں کے ایوان صدر کالونی سکول میں زیر تعلیم بچے چار ماہ سے سکول نہیں جاسکے۔ کیونکہ متبادل آنے جانے کا راستہ تین کلومیٹر کی بجائے 36 کلومیٹر بنتا ہے، جس کے سفری اخراجات والدین ادا نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اب نور پور شاہاں بری امام کے رہائشیوں کے لیے پیدائش اور موت کے یونین کونسل کے دفتر میں اندراج پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ اطلاعات ہیں کہ نور پور شاہاں کے پتہ کے ساتھ شناختی کارڈ کے اجراء کو بھی روکا جا رہا ہے ۔

انہوں نے پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کے ارکان اسمبلی و سینیٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اجلاس کے دوران وقت نکال کر نور پور شاہاں ، سیدپور اور ملپور کے مکینوں سے ملاقات کریں اور ان کی داد رسی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

چیئرمین عوام دوست گروپ نورپور شاہاں تنویر حسین عباسی نے مزید کہا کہ اگر متاثرین کے مسئلہ پر فوری توجہ نہ دی گئی تو وفاقی دارالحکومت میں لاکھوں افراد کی جبری بے دخلی سے انسانی المیہ جنم لے گا، جس کے ذمہ دار وفاقی وزیر داخلہ اور چیف کمیشنر ہوں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

jamat-e-islami-protests jamat-e-islami-protests
پاکستان13 منٹس ago

پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور، پشاور میں دھرنے

کراچی، لاہور اور پشاور میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی نے دھرنے دے دیے۔ کراچی میں جماعت اسلامی کی...

us-iran us-iran
تازہ ترین19 منٹس ago

‘ایران کے محافظ آپ کی ٹانگیں توڑ دیں گے’، آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینےکے ٹرمپ کے بیان پر ایرانی آرمی چیف کا سخت بیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے آبنائے ہرمزکو امریکی علاقہ قرار  دینےکے ٹرمپ کے...

UK Economic Growth UK Economic Growth
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ نہ رکی تو برطانوی معیشت کی ترقی رک جائے گی، ماہرین

نئے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کو خبردر کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ اگر 2026...

Intelligence-Based Operation, Balochistan Intelligence-Based Operation, Balochistan
پاکستان9 گھنٹے ago

بلوچستان، خاران میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 دہشتگرد ہلاک

ٰخاران (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے علاقے ٰخاران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں...

Israeli Strikes in Southern Lebano Israeli Strikes in Southern Lebano
تازہ ترین9 گھنٹے ago

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، حزب اللّٰہ کمانڈر سمیت متعدد افراد شہید

بیروت (صداۓ سچ نیوز) جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان...

us-army us-army
تازہ ترین9 گھنٹے ago

اسٹروا ایپ سے امریکی فوجی اڈوں کی حساس معلومات لیک ہونے کا انکشاف

اسٹروا ایپ سے امریکی فوجی اڈوں کی حساس معلومات لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی ٹی وی اسکائی نیوزکی...

US-Pakistan Bilateral Trade US-Pakistan Bilateral Trade
پاکستان9 گھنٹے ago

امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، امریکی ناظم الامور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہناہے کہ امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت...

jamat-e-islami jamat-e-islami
پاکستان9 گھنٹے ago

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کیخلاف آج کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر دھر نےکا اعلان

کراچی (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کم نہ کرنے پر آج گورنر ہاؤس سندھ کے باہر دھرنا...

Qatar Qatar
تازہ ترین9 گھنٹے ago

قطر نے ایرانی پائلٹس کو حراست میں رکھنے کی تردید کردی

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) قطر نے ایرانی پائلٹس کو حراست میں رکھنے کی تردید کردی۔ قطری وزارت خارجہ کا کہنا...

america-and-china-flag america-and-china-flag
تازہ ترین10 گھنٹے ago

چین نے دھوکے سے تجارت کا امریکی الزام مسترد کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چین نے دھوکے سے تجارت کا امریکی الزام مسترد کردیا۔ واشنگٹن میں چینی ترجمان  نے امریکی...

Trending