Connect with us

تازہ ترین

اسلام آباد مذاکرات، ایرانی وفد کے طیارے کی حفاظت کیلئے غیر معمولی اقدامات

aircraft

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے گزشتہ رات پاکستان آنے والے ایرانی وفد کے طیارے کی حفاظت کے لیے انتہائی غیر معمولی اقدامات کیے گئے تھے، یہ حفاظتی اقدامات کئی تہوں پر مشتمل تھے۔

پاکستان کے ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایرانی وفد کو لانے والے طیارے نے دارالحکومت تہران سے سوا 4 سو کلو میٹر دور بحیرۂ کیسپیئن کے کنارے گورگان ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی۔

نمائندہ ’جیو نیوز‘ کو شہری ہوا بازی سے متعلق ایک اہم ذریعے نے بتایا کہ پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ ایرانی مہمانوں کے طیارے کا ٹرانسپونڈر بند ہو گا۔

طیارے کا ٹرانسپونڈر بند ہونے سے وہ کمرشل طیاروں کی نگرانی کرنے والے سکینڈری ریڈار پر نظر نہیں آتا، تاہم اس طیارے کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے پرائمری ریڈار پر دیکھا جا سکتا ہے، لیکن ٹرانسپونڈر بند ہونے کی وجہ سے پرائمری ریڈار پر بھی اس طیارے سے متعلق بنیادی معلومات دستیاب نہیں ہوتیں، یہ طیارہ پرائمری ریڈار پر صرف ایک نقطے کی صورت حرکت کرتا نظر آتا ہے۔

ایرانی طیارے کی حفاظت کے لیے کیا گیا ایک انتظام یہ تھا کہ ایرانی طیارے کے ساتھ ساتھ ایک پاکستانی ایئر لائن کا طیارہ بھی اڑ رہا تھا، اس پاکستانی طیارے کا ٹرانسپونڈر کھلا ہوا تھا۔

دنیا بھر کے ریڈار اس روٹ پر پاکستانی ایئر بس اے 321 طیارہ دیکھتے رہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ایرانی ایئر بس اے 300 طیارہ ٹرانسپونڈر بند کیے خاموشی سے اڑتا رہا،  پاکستانی ایئر لائن کا طیارہ ایرانی طیارے کو نور خان ایئر بیس پر لینڈ کرا کر واپس اسلام آباد ایئر پورٹ کی جانب چلا گیا۔

طیاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ Iran 04 کے کال سائن کے ساتھ جس طیارے کو مانیٹر کر رہا تھا وہ ایئر بس اے 321 نکلا جبکہ اصل ایرانی طیارہ ایئر بس اے 300 تھا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایرانی طیارے کے لیے کیے گئے انتظام کو ایئر موبائلیٹی ڈیسپشن کہتے ہیں۔

ایرانی طیارے کی حفاظت کے لیے پاکستان ایئر فورس کے انتظامات اس کے علاوہ تھے، بحیرۂ کیسپیئن کے کنارے سے اڑان بھرنے والے ایرانی طیارے نے افغانستان پر طویل پرواز کی اور چمن کے راستے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

اس دوران خلیج کے وار زون سے لے کر پورے افغانستان اور اسلام آباد تک اواکس اور لڑاکا طیاروں پر مشتمل فضائی نگرانی اور حفاظت کا مؤثر نظام کام کرتا رہا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Israel-soldiers-killed Israel-soldiers-killed
تازہ ترین4 گھنٹے ago

غزہ میں ڈرون دھماکے سے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے جمعہ کو بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک فوجی چوکی کے...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین6 گھنٹے ago

جو اختیار میں نہیں، اس کا غم کیوں؟

تحریر: نثار حسین زندگی کا شاید سب سے بڑا مغالطہ یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی...

Minab School Minab School
تازہ ترین6 گھنٹے ago

میناب اسکول پر امریکی حملہ مصنوعی ذہانت کی غلط معلومات کا نتیجہ تھا، رپورٹ

میناب (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے سے متعلق ایک نئی رپورٹ...

Faizabad Faizabad
پاکستان6 گھنٹے ago

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ، فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین6 گھنٹے ago

جنرل اسمبلی، درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران درجنوں...

Shahbaz-UN Shahbaz-UN
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعظم کی یواین کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی و علاقائی امور پر گفتگو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکا کو جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا، عباس عراقچی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کو جنگ کے...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں، ایرانی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے سپریم...

u-s--china-relations u-s--china-relations
تازہ ترین7 گھنٹے ago

چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ تجارتی انتظام پر اتفاق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ...

plane plane
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکی پابندیاں، یو اے ای نے ایرانی ائیرلائنز کی پروازیں معطل کردیں

ابوظہبی (سداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرانی ائیرلائنز کی جانب...

Trending