Connect with us

تازہ ترین

زیرِ سمندر بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے میں دشواری آبنائے ہرمز کھولنے میں تاخیر کا سبب

underwater mines

تہران (صداۓ سچ نیوز) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو بحری آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر دوبارہ کھولنے میں اس لیے ناکام ہے کیونکہ اسے ان تمام بارودی بحری سرنگوں (مائنز) کا درست مقام معلوم نہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق  ایران کو بارودی بحری سرنگوں (مائنز) کا درست مقام معلوم نہ ہونے کے باعث انہیں ہٹانے میں ناکامی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کی بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ایران نے گزشتہ ماہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے آغاز کے فوراً بعد چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دی تھیں۔

ان سرنگوں اور ایرانی ڈرون و میزائل حملوں کے خدشے نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں اور دیگر بحری جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی کر دی، جس کے نتیجے میں عالمی توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور ایران کو جنگ میں اہم سفارتی و اسٹریٹجک برتری حاصل ہوئی۔

ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک محدود راستہ کھلا رکھا ہے، جس کے ذریعے وہ جہازوں کو ٹول کی ادائیگی کے بعد گزرنے کی اجازت دے رہا ہے۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ بحری جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا سکتے ہیں، جبکہ نیم سرکاری ذرائع ابلاغ نے محفوظ راستوں کے نقشے بھی شائع کیے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق یہ محفوظ راستے محدود اس لیے ہیں کیونکہ ایران نے سرنگیں غیر منظم انداز میں بچھائیں، اس بات کی بھی تصدیق نہیں کہ ہر سرنگ کی درست جگہ ریکارڈ کی گئی تھی، مزید یہ کہ بعض سرنگیں ایسی جگہوں پر نصب کی گئیں جو پانی کی لہروں کے باعث اپنی جگہ سے سرک یا بہہ سکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زمینی بارودی سرنگوں کی طرح بحری سرنگوں کو ہٹانا ان کی تنصیب سے زیادہ مشکل عمل ہے، حتیٰ کہ امریکی فوج بھی جدید ٹیکنالوجی کے باوجود سرنگوں کی صفائی کے لیے مخصوص جنگی جہازوں پر انحصار کرتی ہے، اسی طرح ایران بھی اپنی بچھائی گئی سرنگوں کو تیزی سے ہٹانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

آبی گزرگاہ سے بحری سرنگوں کو جلد نہ ہٹانے کے باعث ایران کو امریکی صدر کی انتظامیہ کے مطالبے پر عمل درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا مطالبہ ہے کہ معمول کی بحری آمد و رفت کو فوری بحال کیا جائے۔

اس حوالے سے ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں 2 ہفتہ کی جنگ بندی کو آبنائے ہرمز کی مکمل، فوری اور محفوظ بحالی سے مشروط قرار دیا ہے۔

دریں اثناء ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو تکنیکی حدود کو مدِنظر رکھتے ہوئے کھولا جائے گا، جسے امریکی حکام کے مطابق بارودی سرنگوں کے مسئلے کا اعتراف سمجھا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق توقع ہے کہ یہ معاملہ آج اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات میں نمایاں حیثیت اختیار کرے گا، جہاں عباس عراقچی کی قیادت میں 70 رکنی ایرانی وفد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کرے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

lebanon lebanon
تازہ ترین9 گھنٹے ago

جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، نبطیہ اور صور میں شدید بمباری

نبطیہ (صدائے سچ نیوز) جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملے جاری ہیں جہاں نبطیہ شہر اور اس کے...

Iran weapon depot Iran weapon depot
تازہ ترین9 گھنٹے ago

فوجی سازوسامان کی تیاری کیلئے استعمال ہونے والی تنصیبات دشمن سے مکمل طور پر پوشیدہ ہیں: ایرانی کمانڈر

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی انسپکٹر نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے...

Victims in Taxilla Press Club Victims in Taxilla Press Club
پاکستان10 گھنٹے ago

‘ہمیں مار مار کر بے ہوش کر دیا گیا’، سسرالیوں کے مبینہ تشدد کا شکار خاتون کی دہائی

ٹیکسلا ( نمائندہ خصوصی سید ہادی عمران) سسرالیوں کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون اور ان کی والدہ...

Gold Jewellery Gold Jewellery
پاکستان10 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

کراچی (صدائے سچ نیوز) ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان...

Bilawal Bhutto Bilawal Bhutto
پاکستان10 گھنٹے ago

صرف پیپلزپارٹی ملک کے معاشی مسائل حل کرسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسکردو (صدائے سچ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نےکہا  ہےکہ  ایران  جنگ کے نتیجے  میں  معاشی بحران پیدا ...

Shameem Haider Syed Shameem Haider Syed
تازہ ترین1 دن ago

صدر ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات، ثالثی کی کوششوں میں بڑی رکاوٹ

تحریر :شمیم حیدرسید پاکستان نے انتہائی کشیدہ صورتحال میں بھی اپنی ثالثی کی کوششوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔جس کی...

Gold prices Gold prices
پاکستان1 دن ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4400 روپے کی بڑی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4400 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔  آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی...

lebanon lebanon
تازہ ترین1 دن ago

بیروت پر اسرائیلی حملہ ہوا تو شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کو کسی نقصان سے بچنے کیلئے علاقہ خالی کرنا ہوگا: ایرانی مسلح افواج

تہران (صدائے سچ نیوز) ایرانی مسلح افواج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کے لیے انتباہ...

تازہ ترین1 دن ago

لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی ختم ہوسکتی ہے: ایرانی سرکاری میڈیا

تہران (صدائے سچ نیوز) غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر لبنان میں اسرائیلی...

Um Qasr Um Qasr
تازہ ترین1 دن ago

خلیج میں عراقی بندرگاہ ام قصر کے قریب کارگو جہاز پر حملہ

برطانوی میری ٹائم ایجنسی یو کے ایم ٹی او کے مطابق خلیج میں عراقی بندرگاہ ام قصر سے تقریباً 40...

Trending