Connect with us

پاکستان

وفاقی وزیر خزانہ کی اے آئی آئی بی کی صدر سے ملاقات، انفراسٹرکچر فنانسنگ اور تعاون پر تبادلہ خیال

Federal-Finance-Minister

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی صدر زو جیا یی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے زو جیا یی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان میں اے آئی آئی بی کے مضبوط کردار کو سراہا جس کے تحت اس وقت تقریباً 1.7 ارب ڈالر کے منصوبے جاری ہیں جبکہ مزید 1 ارب ڈالر کے منصوبے زیر غور ہیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر اورنگزیب نے پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ چار سال کے وقفے کے بعد یورو بانڈ کا اجرا کیا گیا، جو نجی سطح پر کیا گیا اور یہ پاکستان کی معاشی بہتری پر اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کو بھی ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے خطے میں جاری صورتحال کےباعث پاکستان کی توانائی سپلائی پر اثرات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ورلڈ بینک کے ساتھ 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 5 سالہ حکمت عملی کا ذکر کیا جن میں آبادی، موسمیاتی تبدیلی اور مالیاتی اصلاحات کو اہمیت دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے اے آئی آئی بی کو پاکستان کے انفراسٹرکچر منصوبوں میں مزید فعال کردار ادا کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ بینک کا ملٹی ایئر لینڈنگ پروگرام منصوبوں کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد دے گا۔

دونوں فریقین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اے آئی آئی بی کے ساتھ پاکستان میں منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار ورلڈ بینک اور اے ڈی بی کے مقابلے میں کم رہی ہے۔

اس موقع پروفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے منصوبوں میں تاخیر دور کرنے کے لیے چار خصوصی کمیٹیاں قائم کی ہیں جو زمین کے حصول، فنڈز کی فراہمی، قواعد و ضوابط اور خریداری کے معاملات کو بہتر بنانے پر کام کر رہی ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کرنے اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ambulance ambulance
پاکستان19 گھنٹے ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین21 گھنٹے ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان21 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان21 گھنٹے ago

محسن نقوی کی کے پی اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری...

inflation inflation
تازہ ترین21 گھنٹے ago

ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنگ کے دوران معاشی دباؤ میں گھرے ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین21 گھنٹے ago

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ سعودی عرب اور...

gold gold
پاکستان22 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈی میں ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا

عالمی و مقامی منڈی میں ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن...

blast blast
پاکستان22 گھنٹے ago

ڈی آئی خان، پولیس اور کسٹم کی مشترکہ چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان)  میں درازندہ میں پولیس اور کسٹم کی مشترکہ...

masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei
تازہ ترین1 دن ago

ایرانی صدر نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں کے زخموں سے متعلق امریکی میڈیا کو آگاہ کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو...

Bill Gates Bill Gates
تازہ ترین1 دن ago

اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تویہ اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال سے متعلق دنیا کو خبردار...

Trending