Connect with us

تازہ ترین

ہم جو معاہدہ ایران کیساتھ کریں گے وہ کہیں بہتر ہوگا، دنیا فخر کرے گی، ٹرمپ

Trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم جو معاہدہ ایران کے ساتھ کرنے جا رہے ہیں، وہ جوہری معاہدہ برائے ایران (جے سی پی او اے) سے کہیں بہتر ہوگا۔

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری ہتھیارتک پہنچنا ہمارے زیرِ غور نئے معاہدے کے ساتھ نہ ہوگا اور نہ ہی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جو معاہدہ ایران کے ساتھ کرنے جا رہے ہیں، وہ جوہری معاہدہ برائے ایران (جے سی پی او اے) سے کہیں بہتر ہوگا۔ اس کو عمومی طور پر ’ایران نیوکلیئر ڈیل‘ کہا جاتا ہے جسے اوباما اور جو بائیڈن نے ترتیب دیا تھا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے ملک کی سلامتی کے حوالے سے کیے گئے بدترین معاہدوں میں سے ایک تھا، یہ دراصل جوہری ہتھیار تک پہنچنے کا ایک یقینی راستہ تھا۔

امریکی صدر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حقیقت میں 1.7 ارب ڈالر نقد رقم، ایک بوئنگ 757 میں بھر کر ایران بھیجی، اس مقصد کے لیے واشنگٹن ڈی سی، ورجینیا اور میری لینڈ کے بینکوں سے رقم نکالی گئی۔ بینکاروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سے پہلے کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا۔

ڈونلڈ ترمپ کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بھی ایران کو سیکڑوں ارب ڈالر ادا کیے گئے۔ اس معاہدے کو ختم نہ کرتا تو اسرائیل، مشرقِ وسطیٰ، امریکی فوجی اڈوں پر بھی جوہری ہتھیار استعمال ہو سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اب کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو وہ دنیا بھر کے لیے امن، تحفظ اور سلامتی کی ضمانت دے گا۔ یہ ایسا معاہدہ ہوگا جس پر پوری دنیا فخر کرے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Pakistan Brings US, Iran to Talks Pakistan Brings US, Iran to Talks
تازہ ترین14 گھنٹے ago

پاکستان نے امریکا، ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر وہ سفارتی کردار اداکیا جو چین اور برطانیہ جیسی بڑی طاقتیں ادا نہ کرسکیں، تجزیہ ساؤتھ ایشین وائسز

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کا کردار اہم رہا، پاکستان نے امریکا اور...

Hafiz-Naeemur-Rehman Hafiz-Naeemur-Rehman
پاکستان14 گھنٹے ago

16 اگست کو چاروں صوبوں میں بیک وقت دھرنے دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلام پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 16 اگست کو چاروں...

Mir-Raza-New Mir-Raza-New
پاکستان15 گھنٹے ago

میر رضا کی قبرکشائی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ، حیران کن انکشافات

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں میر رضا کی قبرکشائی اور دوسرے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ...

Gold Gold
پاکستان15 گھنٹے ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی اونچی اڑان جاری ہے، مسلسل چوتھے روز مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی...

yemen-attack yemen-attack
تازہ ترین23 گھنٹے ago

یمن کے صوبے مارب میں حوثی باغیوں کا حملہ، 10 افراد ہلاک متعدد زخمی

مارب (صداۓ سچ نیوز) یمن کے تیل سے مالا مال صوبے مارب میں حوثی باغیوں کے حملوں میں اضافے کے...

trump Putin-xi-modi trump Putin-xi-modi
تازہ ترین23 گھنٹے ago

امریکی سینیٹ کی روس سے تیل و گیس خریدنے والے بڑے ممالک پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے بل کی منظوری

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹ نے روس سے تیل اور گیس خریدنے والے بڑے ممالک پر سخت پابندیاں عائد...

Exhumation of Mir Raza Exhumation of Mir Raza
پاکستان23 گھنٹے ago

کراچی، میر رضا کی قبر کشائی کاعمل شروع، والد والدہ کا ڈی این اے سیمپل بھی لینے کا فیصلہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) نوجوان تاجر میر رضا کی قبر کشائی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ میر رضا کی...

private Hajj private Hajj
پاکستان23 گھنٹے ago

پرائیویٹ حج کا نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ، بکنگ وزارت مذہبی امور کے توسط سے ہوگی

اسلام آ باد (صداۓ سچ نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن 2027 میں سعودی نسک مسار سسٹم کے مطابق...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان24 گھنٹے ago

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 78 افراد کیلئے سول اعزازات کی منظوری دیدی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 78 افراد کیلئے سول اعزازات کی منظوری دیدی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی...

US senators US senators
تازہ ترین24 گھنٹے ago

امریکی سینیٹرز کی ٹرمپ کی ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کیلئے پھر قرارداد پیش

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ...

Trending