پاکستان
پاکستان کو سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر کے فنڈز موصول
اسلام (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈ موصول ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک نے سعودی وزارت خزانہ کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے فنڈز موصول ہونے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا گیا کہ یہ رقم سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی دوسری قسط ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 15 اپریل کو 2 ارب ڈالر پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’ٹرمپ کی توانائی ناکہ بندی کا خاتمہ چاہتے ہیں‘، کیوبا نے امریکی حکام سے مذاکرات کی تصدیق کر دی
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فنڈز کی یقین دہائی کروائی گئی تھی۔
دوسری جانب چند روز قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ 5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی بھی سالانہ رول اوور کے بجائے 3 سال کی توسیع ہو جائے گی، سالانہ رول اوور کے بجائے اس کی میچورٹی 2028ء تک جائے گی۔
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو گزشتہ ہفتے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس 45 کروڑ سود کے ساتھ ادا کیے تھے جبکہ متحدہ عرب امارات کے ایک ارب ڈالر کی ادائیگی 23 اپریل کو ہونی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان1 ہفتہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

