پاکستان
ادویات کی آن لائن تشہیر، ڈریپ نے ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کرنیکی درخواست کردی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے ادویات کی آن لائن تشہیر اور غیرقانونی فروخت کے معاملے پر پی ٹی اے کو ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کرنے کی درخواست کردی۔
ڈریپ نے ادویات فروخت کرنے والے متعدد آن لائن پلیٹ فارمز کی نشاندہی بھی کی۔
ڈریپ کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اور اسمگل شدہ ادویات کی آن لائن فروخت عوامی صحت کے لیے خطرہ ہے، سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر نسخے کے بغیر ادویات کی تشہیر پر تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر کے فنڈز موصول
ڈریپ کے مطابق جنسی صحت، وزن میں کمی اور ذہنی امراض کی ادویات کی آن لائن فروخت غیرقانونی ہے، سوشل میڈیا اشتہارات لوگوں کو خود علاج کی طرف مائل کر رہے ہیں، بغیر اجازت ادویات کی تشہیر اور فروخت ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اس کے علاوہ بھارت اور ایران سے اسمگل شدہ ادویات کی آن لائن فروخت کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
ڈریپ کے مطابق غیرمعیاری ادویات سنگین مضر اثرات اور جان لیوا پیچیدگیاں پیدا کرسکتی ہیں۔
ڈریپ نے اشتہارات کے لیے پیشگی منظوری لازمی قرار دے دی، اس کے علاوہ خلاف ورزی پر جرمانے، ادویات ضبطی اور قانونی کارروائی کی وارننگ بھی دی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان1 ہفتہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

