پاکستان
ایف جی ای ایچ اے کا نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹسز جاری کرنے اور ذاتی شنوائی کا فیصلہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹینے اپنے رہائشی منصوبوں میں واجب الادا رقوم کی وصولی کا عمل تیز کرنے کے لیے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹسز جاری کرنے اور ذاتی شنوائی کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ایف جی ای ایچ اے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سینئر ڈائریکٹر سید کاظم عباس نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر اسٹاف فیض عمر سیال، ڈائریکٹر پلاننگ، ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹر لاء، ڈائریکٹر فنانس، تمام پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور متعلقہ تکنیکی عملے نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران اتھارٹی کے تمام رہائشی منصوبوں کی پیش رفت، الاٹیز کی جانب سے واجب الادا اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر قائم کردہ ریکوری سیل کو تمام منصوبوں میں بقایا جات کی جلد وصولی اور مؤثر نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسے الاٹیز جنہوں نے تاحال کوئی ادائیگی نہیں کی یا جن کے ذمے واجبات باقی ہیں، انہیں ریڈ نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ادائیگیوں سے متعلق معاملات حل کرنے اور الاٹیز کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دینے کے لیے ذاتی شنوائی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
اجلاس میں نیلامی کے ذریعے پلاٹس حاصل کرنے والے سرمایہ کاروں کو بھی ہدایت جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا کہ وہ مقررہ شرائط کے مطابق اپنی ڈاؤن پیمنٹ جلد از جلد جمع کروائیں، تاکہ مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے ساتھ ترقیاتی سرگرمیوں کو بھی آگے بڑھایا جا سکے۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ریکوری سیل متعلقہ شعبوں اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے واجبات کی وصولی کے مقررہ اہداف پر عمل درآمد یقینی بنائے گا۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد مالیاتی امور کو مستحکم کرنا، بقایا جات کی وصولی تیز بنانا اور رہائشی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مالی وسائل کی دستیابی بہتر بنانا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

