Connect with us

پاکستان

زمین کا تحفظ مشترکہ عالمی چیلنج ،اس سے نمٹنے کے لیے اجتماعی شعور اور مربوط حکمتِ عملی ضروری ہے،سید یوسف رضا گیلانی

Chairman-Senate-Syed-Yousaf-Raza-Gilani

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ زمین کا تحفظ عصرِ حاضر کا ایک اہم اور مشترکہ عالمی چیلنج بن چکا ہے جس سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے اجتماعی شعور، مربوط حکمتِ عملی اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’ عالمی یوم ارض ‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کا موضوع ’’ ہماری طاقت،ہمارا سیارہ ‘‘ اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ کرۂ ارض کی بقا اور سلامتی کا دارومدار انسانیت کی مشترکہ کاوشوں پر ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ زمین کا تحفظ عصرِ حاضر کا اہم اور مشترکہ عالمی چیلنج بن چکا ہے جس سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے اجتماعی شعور اور مربوط حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تیزی سے شدت اختیار کر رہے ہیں، بڑھتا ہوا درجہ حرارت، پانی کی قلت، فضائی آلودگی اور جنگلات میں کمی جیسے عوامل نہ صرف ماحول بلکہ آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صرف پالیسی سازی کافی نہیں بلکہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر طرزِ زندگی میں مثبت تبدیلی ناگزیر ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شجرکاری، پانی و توانائی کے دانشمندانہ استعمال، پلاسٹک کے کم سے کم استعمال اور صفائی کے فروغ جیسے اقدامات بظاہر معمولی دکھائی دیتے ہیں مگر مجموعی طور پر یہ ماحولیاتی تحفظ میں نہایت مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں، سماجی تنظیموں اور بالخصوص نوجوانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی شعور کی بیداری اور پائیدار طرزِ زندگی کے فروغ میں ان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے ایوانِ بالا کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے قانون سازی، متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کی فعالیت اور پالیسی نگرانی کے ذریعے نمایاں پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، قدرتی وسائل کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات زیرِ غور ہیں جو ملک کو محفوظ، متوازن اور پائیدار ماحولیاتی نظام کی جانب گامزن کریں گے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل صاف، سرسبز اور محفوظ ماحول سے وابستہ ہے، یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے زمین کو بہتر حالت میں چھوڑیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ یومِ ارض کو محض ایک دن تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اسے مستقل بنیادوں پر ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے کے عزم میں تبدیل کیا جائے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر ہم اپنی اجتماعی طاقت کو مثبت اور تعمیری سمت میں بروئے کار لائیں تو پائیدار، محفوظ اور خوشحال مستقبل کا حصول ممکن ہےاور یہی ہماری سیارے کے ساتھ حقیقی وفاداری کا تقاضا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club
پاکستان9 گھنٹے ago

ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی پشاور رومانہ اسد خان کا پریس کلب پشاور کا دورہ

​پشاور(صدائے سچ نیوز) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کی ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے پی آئی ڈی وفد کے ہمراہ...

Syed Waji Ul Hassan Shah Syed Waji Ul Hassan Shah
پاکستان9 گھنٹے ago

اخلاقیات کا فقدان کیوں؟

تحریر: وجیہہ کاظمی پاکستان کا قیام ایک ایسے تصور کے تحت عمل میں آیا تھا جہاں ہر انسان کو دین،...

gold gold
پاکستان11 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا آج پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں 24...

Yemen Yemen
تازہ ترین11 گھنٹے ago

یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمنی سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں نے کہا ہے کہ حوثی کی مسلسل کارروائیوں اور سنگین...

Ship Ship
تازہ ترین11 گھنٹے ago

صومالیہ کی پنٹ لینڈ فورس نے بحری قزاقوں سے جہاز بازیاب کرا لیا، تین پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

صومالیہ کی پنٹ لینڈ سیکیورٹی فورس نے  کارروائی کے دوران قزاقوں کے قبضہ سے ہائی جیک کیئے گئے بحری جہاز...

iranus iranus
تازہ ترین11 گھنٹے ago

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی عوام کو خط، خودکو اسرائیل سے الگ کرنےکی اپیل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی عوام کے نام خط میں...

Petrol Petrol
پاکستان1 دن ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل...

Govt of Pakistan & Asian Development Bank Govt of Pakistan & Asian Development Bank
پاکستان1 دن ago

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے ایشیائی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس...

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان1 دن ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان1 دن ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Trending