تازہ ترین
امریکی افواج نے بحر ہند میں ایرانی تیل لے جانے والے ایک اور ٹینکر پر قبضہ کرلیا
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمہ جنگ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے بحرِ ہند میں ایک ایسے جہاز پر کارروائی کی ہے جو ایران کو معاونت فراہم کر رہا تھا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکی محکمہ جنگ نے کہا کہ گزشتہ رات امریکی افواج نے بحر ہند میں پابندیوں کا شکار بغیر رجسٹری کے جہاز M/T Majestic X کے خلاف کارروائی جو ایرانی تیل لے جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برلن میں ایران کے سابق بادشاہ کے بیٹے پر کیچپ پھینک دی گئی
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ہم غیر قانونی نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور ایران کو مادی معاونت فراہم کرنے والے جہازوں کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر کارروائیاں جاری رکھیں گے‘۔
پینٹاگون نے مزید کہا کہ ’بین الاقوامی پانیوں کو پابندیوں کے شکار عناصر کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ محکمہ جنگ سمندر میں غیر قانونی عناصر اور ان کے جہازوں کی نقل و حرکت کی آزادی کو محدود کرتا رہے گا‘۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر بہت برا وقت آنیوالے ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
خیال رہے کہ امریکی افواج کی جانب سے بحر ہند میں ایرانی تیل لے جانے والے جہاز کے خلاف کی گئی یہ کارروائی تین دنوں میں اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔
-
پاکستان1 مہینہ agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان7 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

